محمد عباس دھالیوال،
مالیر کوٹلہ ،پنجاب.
رابطہ 9855259650
"کب تک جھلسے گا دیش یونہی "
کب تک جھلسے گا دیش یونہی
نفرت بھرے انگاروں سے
کب تک ہم اپنے بچوں کو
یوں لڑتے مرتے دیکھیں گے
معصوموں کا بہے گا اور کتنا خون
اور ہونگے کتنے بچے قتل
ہونگی کتنی گودیں سُونی
اور کتنی مانگیں اجڑیں گی
بلوائیوں کی آگ زنی سے
جلیں گے ابھی اور کتنے گھر
کب تک محافظ ہم کو یوں
تماشائی بن کر دیکھیں گے
پٹّی انصاف کی آنکھوں پہ
یوں کب تک باندھے رکھیں گے
باغباں ہی کے ہاتھوں سے
یوں اجڑے گا کب تک یہ چمن
کب تک ضمیر فروش یہاں
عوام کی بولی لگائیں گے
ظلم کی شب ابھی کتنی اور
یہاں لمبی کھنچتی جائے گی
انتظار میں اس کے ہیں ہم بھی
جب امن کی پہلی کرن اُگ کر
اس دنیا کو رُشنائے گی.
اور پھیلے ظلمت کے اندھیرے کو
ہر سمت سے دور بھگا ئے گی.
