اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جامعہ میں احتجاج کا ۲۵؍ واں دن یشونت سنہا سمیت دیگرسیاسی وسماجی لیڈران کی شرکت، جے این یو حملے کی مذمت، تعطیل ختم ہونے کے بعد طلبہ کی آمد سے کیمپس میں رونق

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 6 January 2020

جامعہ میں احتجاج کا ۲۵؍ واں دن یشونت سنہا سمیت دیگرسیاسی وسماجی لیڈران کی شرکت، جے این یو حملے کی مذمت، تعطیل ختم ہونے کے بعد طلبہ کی آمد سے کیمپس میں رونق

جامعہ میں احتجاج کا ۲۵؍ واں دن
یشونت سنہا سمیت دیگرسیاسی وسماجی لیڈران کی شرکت، جے این یو حملے کی مذمت، تعطیل ختم ہونے کے بعد طلبہ کی آمد سے کیمپس میں رونق 
نئی دہلی۔ ۶؍دسمبر: (جامعہ کیمپس سے محمد علم اللہ کی ر پورٹ) شہریت ترمیمی قانون، این آر سی، سی اے اے کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں احتجاج کا آج ۲۵؍واں دن تھا اور بھوک ہڑتال کا چھٹا دن تھا۔ آج کے احتجاج میں سابق  مرکزی وزیر یشونت سنہا ، وریندا کرات(سی پی آئی) ، سیدہ حمید(سابق وومین کمیشن چیئرمین) ، صاحبہ فاروقی (آل انڈیا ڈیموکریٹک وومین ایسوسی ایشن چیئرمین) ، شفاء الرحمان خان (جامعہ المومنائی ایسوسی ایشن صدر)  وغیرہ نے شرکت کی او رطلبہ سے خطاب کیا۔ویرندا کرات نے کہاکہ بغیر حکومت کی سازش کے کوئی بھی یونیورسٹی کے کیمپس میں نہیں گھس سکتا تھا۔ جامعہ اور جے این یو میں بربریت میں حکومت برابر کی شریک ہے۔ مقررین نے مجموعی طو رپر اپنے خطاب میں سی اے اے قانون کے خلاف جامعہ کی تحریک کو سراہا اور ملک گیر پیمانے پر ہورہے احتجاج کی ستائش کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی انہو ںنے اپنے خطاب میں جے این یو میں ہوئے حملے کی شدید مذمت کی او رمرکزی حکومت اور وائس چانسلر جے این یو کو نشانہ بنایا۔ ادھر شاہین باغ میں بھی احتجاج جاری رہا، پولس نے احتجاج کو ہٹانے کی ہرممکن کوشش کی، بینر جھنڈے اتار لیے تھے اور بریکیڈ کو بھی ہٹادیا گیا تھا لیکن خواتین ڈٹی رہی اور کہا کہ جب تک یہ قانون واپس نہیں ہوتا کوئی طاقت ہمیں یہاں سے نہیں ہٹا سکتی۔ گزشتہ رات یہ افواہ اڑائی گئی تھی کہ پولس اور شرپسند عناصر احتجاج کررہی خواتین پر حملہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے اوکھلا، جامعہ، بٹلہ ہائوس کے عوام بڑی تعداد میں جامعہ اور شاہین باغ کی طرف کوچ کرگئے اور انہیں شرپسندوں سے حملوں سے بچانے کی فکر میں لگ گئے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ دیر رات گئے تک بڑی تعداد میں انسانی چین بناکر گھیرے رہے۔ آج بھی بڑی تعداد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے لے کر شاہین باغ تک کینڈل مارچ نکالا اور جے این یو کے طلبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور دہلی پولس مردہ باد ، مرکزی حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ آج 21 دسمبر 2019 سے 5 جنوری 2020 تک شروع ہونے والی موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر کھل گئی۔ یونیورسٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیز 14 دسمبر 2019 کو سمسٹر کے باقی امتحانات ملتوی کر کے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔یونیورسٹی سمسٹر کے بقیہ امتحانات شروع کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہے اور سمسٹر کے تمام اساتذہ اور مراکز کے تدریسی شیڈول کو جلد ہی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا جائے گا۔ جامعہ نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ بقیہ سمسٹر امتحانات 9 جنوری2020 (زیادہ تر پی جی کورسز) سے شروع ہونگے۔ یوجی کورسز کے بیشتر امتحانات 16 جنوری 2020 سے شروع ہونگے۔  سمسٹر امتحانات دینے والے طلباء کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ www.jmi.ac.inاور www.jmicoe.inپر آویزاں ہونے والے امتحانات کی مقررہ تاریخ کے مطابق یونیورسٹی آجائیں۔والدین سے گزارش ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ طلباء متعینہ تاریخوں میں حاضر ہوں گے۔طلباء کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر افواہوں اور غلط مواصلات کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی الجھن سے بچنے کے لئے اپ ڈیٹس کے لئے باقاعدگی سے سرکاری ویب سائٹ (www.jmi.ac.in & www.jmicoe.in) ملاحظہ کریں۔طلبا امتحان کے شیڈول سے متعلق کسی بھی سوال کے ل 0 011-26981717 ایکسٹن 1408/7647989611 صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جا معہ ہیلپ ڈیسک نمبر پر کال کرسکتے ہیں۔۔انتہائی سنگین صورتحال اور کسی بھی قسم کی بیماری وغیرہ کے معاملات الگ سے دیکھے جائیں گے۔