اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف بیداری مہم کا آغاز سی اے اے غیر آئینی ایکٹ,ہمارے لئے ناقابل قبول:اعظم گڑھ کی خواتین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 24 January 2020

اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف بیداری مہم کا آغاز سی اے اے غیر آئینی ایکٹ,ہمارے لئے ناقابل قبول:اعظم گڑھ کی خواتین

اعظم گڑھ میں سی اے اے کے خلاف بیداری مہم کا آغاز

سی اے اے غیر آئینی ایکٹ,ہمارے لئے ناقابل قبول:اعظم گڑھ کی خواتین

اعظم گڑھ,24 جنوری آئی این اے نیوز
آج اہل اعظم گڑھ کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کو لیکر بیداری مہم چلائ گئ۔مہم میں شامل خواتین نے سی اے اے کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا  کہ سی اے اے آئین کے خلاف ہے,یہ آئین کی دفعہ 14سے متصادم ہے۔مہم میں شامل خواتین نے اعظم گڑھ کی مزید خواتین سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔آج ملک میں دہلی کے شاہین باغ کی طرز پر دیگر جگہوں پر بھی  بہادر ہندو,مسلم,سکھ عیسائی خواتین نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔آج اعظم گڑھ کے سرائمیر علاقے میں بھی خواتین نے سی اے اے کے خلاف مورچہ سنبھال لیا ہے۔مہم کے ذمہ داران کا کہنا ہیکہ بے روزگاری,جرائم اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت نے سی اے اے کا حربہ اپنایا ہے۔لیکن حکومت یہ سمجھ لے کہ ملک کی عوام کیلئے یہ غیر آئینی ایکٹ کبھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ہم ملک کے آئین آئین کو بچانے کیلئے اس تاناشاہی حکومت کے خلاف سنگھرش کی راہوں پر چلتے رہیں گے۔سی اے اے کے خلاف بیداری مہم چلانے والوں نے اعظم گڑھ بالخصوص سرائمیر,پھریہا,دائود پور,سنجر پور,بلریا گنج اور مہراج گنج وغیرہ کی خواتین سے جڑنے کی اپیل کی ہے۔