اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حاجی افتخار احمد انصاری کو مسودہ تیار کرنے کی ملی ذمہ داری پاورلوم پر بجلی کی سبسڈی و پاسبک معاملے کو لےکر ریاستی وزراء، افسران اور بنکر لیڈران کی مشترکہ اجلاس میں لیا گیا فیصلہ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 24 January 2020

حاجی افتخار احمد انصاری کو مسودہ تیار کرنے کی ملی ذمہ داری پاورلوم پر بجلی کی سبسڈی و پاسبک معاملے کو لےکر ریاستی وزراء، افسران اور بنکر لیڈران کی مشترکہ اجلاس میں لیا گیا فیصلہ

حاجی افتخار احمد انصاری کو مسودہ تیار کرنے کی ملی ذمہ داری

پاورلوم پر بجلی کی سبسڈی و پاسبک معاملے کو لےکر ریاستی وزراء، افسران اور بنکر لیڈران کی مشترکہ اجلاس میں لیا گیا فیصلہ

ٹانڈه/امبيڈکرنگر! 24 جنوری 2020
معراج احمد انصاری
پاورلوم پر بجلی کی سبسڈی و پاسبک معاملے کو لے کر ریاستی وزراء، متعلقہ افسران اور بنکر لیڈران کی مشترکہ منعقد اجلاس میں بنکروں کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے خصوصی سہولیات دینے پر صوبائی حکومت راضی، حاجی افتخار احمد انصاری ٹانڈہ اور ارشد جمال مؤ کو مسودہ تیار کرنے کی ملی ذمہ داری، تفصیلات کے مطابق پاورلوم پر بجلی کی سبسڈی و پاسبک معاملے کو لے کر گزشتہ روز لکھنؤ میں ریاستی وزیر ہینڈلوم شری سدھارتھ ناتھ سنگھ، پارلیمانی امور کے وزیر نیلکنٹھ تیواری، ایم ایل سی اشوک دھون اور پرنسپل سکریٹری ہینڈلوم رمارمن و بنکر لیڈران کے ساتھ منعقد اجلاس میں تبادلے خیال کیا گیا۔ کئی دور چلے اس اجلاس میں تمام لوگوں نے اپنی تجاویز پیش کی اور بنکروں کی ضروریات کو تفصیل سے بتایا  گیا، اس کے علاوہ سبسڈی کی رقم  150 کروڑ سے بڑھانے اور فی پاورلوم پر 300 یونٹ بجلی کی مفت فراہم کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ منعقدہ اجلاس میں بنکروں کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے صوبائی  حکومت نے خصوصی سہولیات دینے پر راضی ہو گئی ہے اور بنکر لیڈر حاجی افتخار احمد انصاری و ارشد جمال کو بہتر سے بہت مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس موقع پر حاجی امام الدین، تفضل حسین، حاجی راجو، عتیق احمد، بندوخان،عقیل احمد وغیرہ نے بھی اپنے خیالات پیش کیا۔