اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھارت واسیوں سے ایک اہم درخواست از قلم✍ شاہد صدیقی جمدہاں جون پوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 20 January 2020

بھارت واسیوں سے ایک اہم درخواست از قلم✍ شاہد صدیقی جمدہاں جون پوری

 بھارت واسیوں سے ایک اہم درخواست
 از قلم✍ شاہد صدیقی جمدہاں جون پوری

موجودہ فرقہ پرست حکومت جو کچھ کررہی ہے وہ ہم میں سے ہر کسی پر عیاں ہے اس پر مزید وضاحت کی ضرورت نہیں البتہ ان حالات میں ہم بھارت واسیوں کو کیا کرنا چاہیے وہ جاننے اور سمجہنے کی سخت ضرورت ہے جیسا کہ NRC ,NPR ,CAA جیسے کالے اور غیر آئین قانون کو ملک میں نافذ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے بھارت کے آئین کو ختم کرکے ملک میں یکساں سول کوڈ کی بات کی جارہی ہے اور موجودہ حکومت اس کے لیے پوری طرح کمر بستہ ھے
کیوں کہ انگریزوں کی یہ ناجائز اولاد جن نظریات کو آئے دن ملک میں نافذ کرنا چاھتی ہیں اس کے نقصانات سے ہر کس و ناکس بخوبی باخبر ھے کہ ملک تباہی کے بالکل آخری مرحلہ میں پہونچ چکا ھے ملک میں ایک ایمرجنسی جیسی کیفیت ہے اور ایک خاص طبقہ کا مکمل طور پر قبضہ ہوچکا ہے جس کی عکاسی وزراء ہند ، وکلاء ہند، ایوان حکومت کے ذمہ داران اور ایک خاص گروہ کے لوگ کررھے ہیں
اس لیے ایک بات ذہن میں رکھتے چلیے کہ اس وقت NPR NRC CAA جیسے کالے اور غیر آئین قانون کا آنا ملک کو تقسیم کرنے کے لیے سب سے اول و آخر اور سب سے کامیاب حربہ ہے اگر موجودہ وقت میں ان میں سے کوئی بھی قانون نافذ ہوتا ہے تو ملک میں ایک قیامت صغری برپا ہوجائے گی اور بھارتی عوام پر ظلم و ستم کے ایسے سیلاب بہیں گے جس کی نظیر ماضی کے قریب زمانے میں نہیں ملتی بالخصوص ہماری باغیرت ماوں اور بہنوں پر اس لیے ان حالات کے آنے سے پہلے خدارا بیدار ہو جائیں گھروں کو چھوڑ کر راستوں اور سڑکوں پر نکل جائیں اور حکومت کے ان کالے قانون کے خلاف آواز بلند کرکے بھارت کے آئین کی حفاظت کا کام کریں دوکانوں اور کاروباروں کو بند کرکے احتجاج و مظاہروں کا بازار گرم کریں برادران وطن کے ساتھ مل کر پر امن اور منظم طریقے سے علم احتجاج بلند کریں اور پورے ملک میں ہو رہے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں اور حکومت کو جھکنے اور معافی مانگنے پر مجبور کریں ورنہ اس ملک کو ٹکڑا ہونے اور بکھرنے سے کوئ نہیں روک سکتا اس لیے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو ہماری خموشی ان کے حوصلے کے اضافے کا سبب بنے گی ان کی دلیری کا سبب بنے گی اور نتیجہ یہ نکلے گا کہ آنے والے دنوں میں ہمیں ہمارے گھروں سے زبردستی نکالا جائے گا ہماری جائداد کو زبردستی چھین لیا جائے گا ہمارے بینک کے پیسے ظبط کرلیے جائیں گے اور ملک بدر ہونے پر مجبور کیا جائے گا
کیوں کہ طلاق ثلاثہ پر ہم خاموش رہے نوٹ بندی پر ہم خاموش رہے گائے کے نام پر تشدد کے واقعات پر ہم خاموش رہے ضلع اور قصبات کے نام بدلنے پر ہم خاموش رہے ،370 ہٹا کر کشمیریوں پر ظلم کیے جانے پر ہم خاموش رہے، بیت اللہ (بابری مسجد )نا حق چھینے جانے پر ہم خاموش رہے کیا ہم اور خاموش رہ کر انسانی جانوں کا ضیاع اور ملک کو بکھرتا ھوا دیکھیں گے نہیں ہرگز نہیں اٹھو اٹھو بھارتیوں بیدار ہو جاو اور اپنی منظم عوامی سیلابی طاقت کا مظاہرہ کر کے حکومت کو یہ بتلادو کہ اب ہم تمہیں برداشت کرنے والے نہیں ہیں یاد رکھیے اگر ہم نے ایسا نہ کیا میدانوں کی طرف نہیں نکلے اور لفظ مصلحت کی وجہ سے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیج دیے تو یاد رکھو کہ ہماری یہ خموشی و مصلحت ظالموں کی مدد کا سب سے بڑا ذریعہ بنے گی اور شریعت اسلامیہ اس کی قطعا اجازت نہیں دیتی