ظفر امام امجدی
____________
سیتامڑھی/نانپور(آئی این اے نیوز 18/جنوری 2019) کسی بھی مہذب ملک کے حکمراں اپنی رعایا کے لئے ہر ممکن آسانیاں فراہم کرتے ہیں ان کے بنیادی حقوق کی ادائیگی کے ساتھ جان و مال کے تحفظ کو بھی یقینی بناتے ہیں، لیکن آزادی کے 70/برس کے بعد ہندوستانیوں کہ یہ بد قسمتی ہے کہ زمام اقتدار ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو پیہم اپنی عوام کے لئے مشکلیں کھڑی کر رہے ہیں'کبھی بے بنیاد طلاق ثلاثہ بل پاس کرا کر تو کبھی سی اے اے'این پی آر اور این آر سی کا خوف دلا کر'لیکن انصاف پسند عوام حکومت کی ناکامیوں کو سمجھ چکی ہے اسی تناظر میں آج سیتا مڑھی ضلع کے نانپور بلاک میں اس کالے قانون کے خلاف
درجنوں گاؤں کے لوگوں نے اپنا احتجاج درج کرایا- خاص طور پہ پوکھریرا'پنڈول'باتھ اصلی'فیض پور'اسلام پور موہنی' کوریا 'گوری'شریف پور'ددری'کوئلی'جدوپٹی 'محمد پور'اور نانپور کی انصا ف پسند عوام نے سرکا کے تئیں اپنے غم وغصے کا اظہار کیا -متعلقہ گاؤں کے لوگ صبح دس بجے اسلامپور چوک پہ جمع ہوئے-پھر وہاں سے نانپور بلاک تک پیدل مارچ کیا- اس دوران کالے قانون کے خلاف سی اے اے مردہ باد,این آرسی مردہ باد,این پی آر مردہ باد'ہندوستان زندہ باد اور ہندوستان کا سمویدھان زندہ باد جیسے فلک شگاف نعرے لگائے گئے-نانپور بلاک کے حدود میں پہنچ کر یہ مارچ جلسہ میں تبدیل ہوگیا جس میں پٹنہ سےبھیم آرمی کے چندن پاسوان نے لوگوں سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم اور دلت کے وجود کو مٹانے کے لئے یہ قانون لایا گیا ہے-بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے جو ہمیں آئین کی شکل میں اختیارات دیئے ہیں اس کو سی اے اے جیسے چور دروازے سے چھیننے کی ناپاک سازشیں رچی جارہی ہیں ہم اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے- جامعہ ملیہ کے سیف الرحمان نے کہا این پی آر این آر سی کا ہہلا مرحلہ ہے اس لئے اسے ہر حال میں روکنا ہوگا مدرسہ حلیمیہ چکنا کے ناظم اعلی مولان منیر رضا حلیمی نے کہا کہ یہ قانون مہنگائ اور بے روزگاری سے لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لئے لایا گیا ہے جب تک یہ واپس نہیں لیا جاتا مستقبل میں بھی نانپور بلاک کی عوام پر امن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کرتی رہے گی-اس مظاہرہ میں افضل انجنئر' ذاکر حسین' نورا لحسن' قمر عالم 'مشاہد رضا مولانا صابر القادری' مولانا خورشید الاسلام 'راہی مصباحی قاری خیابان 'مولانا رضوان مصباحی' محمد شاکر'محمد شکیل 'چنو پاسوان' اوررنکو یادو کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-