الہ آباد کے جانباز نوجوانوں نے خون کے قطروں سے سلوگن کے ذریعہ شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کیا،
خواتین کی تعداد میں مزید اضافہ، آٹھویں دن بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ احتجاج جاری،
19/جنوری 2020 ، نعمان بن ثابت قاسمی،الہ آباد،
شہریت ترمیمی بل کے خلاف تاریخی شہر الہ آباد کے روشن باغ میں آج آٹھویں دن بھی احتجاج پورے جوش وخروش کے ساتھ جاری ہے، خواتین کی روزبروز تعداد میں مزید اضافہ ہورہاہے، ضلع کے دیہی علاقوں اور دیگر اضلاع کی خواتین بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، بنارس کی خاتون تنظیم کی سکریٹری کسم ورمابھی احتجاج میں شرکت کیا، انہوں نے کہا، کل جنہوں نے اپنا ووٹ سونپ کراقتداراعلی تک رسائی دی، آج ان کے ملک بدر کے منصوبہ ہورہے ہیں، کل الہ آباد کے نوجوانوں نے انوکھے انداز میں احتجاج کر شہریت ترمیمی بل کے خلاف اپنے غصہ کااظہار کیا، نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں نشتر چبھو کر خون نکالے اورسفید کپڑے کے بینر پر " نواین آرسی "نواین آرپی "نوسی اےاے کاسلوگن لکھا، کچھ شعراء نے بھی احتجاجی اور انقلابی نظمیں پڑھ کر خواتین کی حوصلہ افزائی کی،