خدمت خلق ٹرسٹ کی جانب سے غرباء کے درمیان کمبل بانٹے گئے
غرباء اورضرورت مندوں تک کمبل پہنچانا ہم سب کا فریضہ:مرزا تابش
اعظم گڑھ,2 /جنوری 2020 آئی این اے نیوز
خدمت خلق اعظم گڑھ*سرسال*کی جانب سے غرباء اور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا۔۔اس موقع پر خدمت خلق کے رکن مرزا تابش نے عوام بالخصوص سماج کے خوشحالل طبقہ سے غرباء اور ضرورت مندوں تک کمبل پہنچانے کی اپیل کی ۔اس موقع پر مرزا تابش نے اپنے بیان میں کہا کہ اس شدید سردی میں سماج کے خوشحال طبقے کی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ اپنے آس پاس کے ضرورت مند لوگوں تک کمبل,لحاف اور گرم کپڑے بغیر پرچار کے پہنچا دیں۔انہوں نےکہا کہ شادی بیاہ,مشاعرہ اور ٹورنامنٹ میں فضول خرچی کرنے کے بجائے ہمیں پیسے کا صحیح استعمال کرتے ہوئے غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد میں پیسہ خرچ کرنا چاہئے۔مرزاتابش نے مزید کہا کہ خدمت خلق کے اس نیک کام میں عوام کو تعان دینے کی ضرورت ہےتاکہ خدمت خلق کے ذمہ داران مزید لوگوں تک کمبل پہنچا سکیں۔خدمت خلق کے ذریعہ اس نیک کام کو انجام دینے پر الفلاح فرنٹ نے خدمت خلق کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی ہے۔فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ خدمت خلق کی سماج کے دبے کچلے لوگوں کیلئے انجام دی گئ خدمات ناقابل فراموش ہے۔ہم خدمت خلق کے تمام ذمہ داران کو سماج میں بلا تفریق خدمت خلق کا کام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ذاکر حسین نے مزید کہا کہ آج کے اس نفرت کے ماحول میں اس طرح کے نیک کاموں کو انجام دینے کی سخت ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ضلع اعظم گڑھ کے موضع سرسال کے نوجوانوں نے مل کر خدمت خلق نام کی تنظیم بنائ ہے جو بلاتفریق سب کی مدد کرتی ہے۔نوجوانوں کے ذریعہ اس طرح کے کام کرنے پر اہل علاقہ میں چرچا ہو رہی ہے اور ہر کوئ ان نوجوانوں کے جذبے کی ستائش کر رہاہے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے خدمت خلق ٹرسٹ کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائ ہے۔