حیدر آباد: جمعیۃ علماء نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کا کیا فیصلہ
جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش نے ایک اجلاس کے دوران فیصلہ کیا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنا احتجاجی مظاہرہ جاری رکھیں گے۔
حیدرآباد: جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش کے ارکین عا ملہ و مدعوئین خصو صی کا اجلاس آج صبح دفتر ریا ستی جمعیۃ علماء مسجد ز م ز م باغ عنبر پیٹ حیدرآباد میں بصدا رت مو لانا حا فظ پیر شبیر احمد صد ر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش منعقد ہوا۔ قر آن کریم کی تلا وت سے اجلاس کا آغاز ہو ا۔ حا فظ پیر شبیر احمد نے کہاکہ 2 جنوری کو دہلی میں منعقدہ جمعیۃ علماء ہند کی قومی ورکنگ کمیٹی میں ملک میں قوم و ملت کو درپیش اہم مسائل بشمول سی اے اے این آر سی اور این پی آر پر غور و خوص کیا گیا۔
ورکنگ کمیٹی کااجلاس مولانا قاری عثمان منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند کی صدارت میں ہوا۔ مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ ہند نگران اجلاس تھے۔ اس اجلاس میں اہم امور پر کئی فیصلے لئے گئے۔ حا فظ پیر شبیر احمد نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے بڑے شہروں میں احتجاجی اجلاس منعقد کیے جائیں۔ انہوں بتایا کہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں حیدرآباد میں ریاستی سطح کا احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا-
اسی سلسلے میں ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کے زیر اہتمام 31/جنوری کو تلنگانہ کے ضلع نرمل میں اور 8/ فروری کو شہر حیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون،این آر سی اور این پی آر کے خلاف جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی رہنما خصوصا مولانا سیدمحمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور مختلف مسالک کے علماء اور تمام مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور ہم خیال سیاسی لیڈران شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ایک عشرہ تلنگانہ میں اور آندھرا پردیش میں ملک بچاؤ، دستور بچاؤ کے عنوان سے منعقد کیاجائے گا۔
عوام میں شعور بیدارکیا جائے گا۔این پی آر،شہریت ترمیمی قانون اور این سی آر کی تفصیلات کو پروجیکٹر کے ذریعہ بتایا جائے گا۔ 9 جنوری سے 22 جنوری تک تلنگانہ کے اضلاع،محبوب نگر،نلگنڈہ،سوریا پیٹھ،کھمم،ورنگل،کریم نگر،جگتیال،نظام آباد،عادل آباد،میدک،رنگاریڈی،،وقار آباد،حیدرآباد، میں جلسے ہوں گے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد عرفان قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند اور ریاست کے ممتاز علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔اسی طرح 20 جنوری سے 29جنوری تک آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع کتہ گوڈم،وجئے واڑہ،گنٹور،اونگول،نیلور،چتور،کڑپہ،انت پور،کرنول،ناگر کرنول میں ملک بچاؤ،اور دستور بچاؤ کے عنوان سے جلسے منعقدہو نگے،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد یامین صاحب قاسمی مبلغ دارالعوام دیوبند کے علاوہ ریاست کے ممتاز علماء کرام اور مقامی علماء کرام کے خطابات ہوں گے۔
واضح ہو کہ تلنگانہ کے اضلاع کی طرح آندھرا اور رائلسیماء کے اضلاع میں بھی عوام میں شعور بیدار کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پروجیکٹر کے ذریعہ عوام الناس کی تفصیلات سے واقف کروایا جائے گا۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 26/جنوری کو تلنگانہ وآندھراپردیش کے اضلاع میں این سی آر،این پی آر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خاموشی کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔آج اجلاس میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شہریت ترمیمی قانون، این پی آر، این سی آر کے خلاف اپنا موقف واضح کریں ور نہ ر یاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش بلدیات اور میونسپل کار پوریشنوں کے انتخابات میں حکومت کے خلاف مہم چلائے گی۔
اسی طرح مرکزی حکومت سے بھی مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ (1990)اور(2010) میں جس طرح کی مردم شماری ہوئی تھی اب بھی اسی نہج پر مردم شماری کرائیں اس میں جو ترمیم کی گئی ہے ہم اس لئے تیار نہیں ہے اس لئے ہم اس کی مخالفت کررہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیۃ علماء کی آواز پر ملک گیر سطح پر 2500 مقامات بشمول تلنگانہ و آندھرا کے13 دسمبر کو ا اس سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف زبردست تاریخی احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔
علاوہ ازیں جمعیۃ علماء کے زیرِ اہتمام تلنگانہ، آندھرا اور رائلسیماء کے تمام اضلاع میں مسلسل احتجاجی زنجیری ہڑ تال، دھرنے اور ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ واضح ہو کہ حا فظ پیر شبیر احمد نے تلنگانہ کے اضلاع سوریا پیٹ، نلگنڈہ اور کھمم کا دورہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا کیمپ پہنچ کر اظہارِ یگانگت اور حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے جمعیۃ کے رہنماوں و کارکنان کو ہدایت دی کہ عوام میں اس سیاہ قانون کے خلاف شعور بیدار کریں اور احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رکھیں جب تک یہ کالاقانون ختم نہیں ہوجاتااسی طرح ا س اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون، این سی آر اور این پی آر کے خلاف جوجماعتیں اور تنظیمں احتجاج کر رہی ہیں ان میں شریک ہوکر ان کا ساتھ دیں۔
آج اس اجلاس میں مولانا قا ضی سمیع الدین قا سمی،صدر جمعیۃ علماء میدک،،مولانا، مولانا عبدالمغنی مظا ہری صدرجمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد،مولانا مصدق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گر یٹر حیدرآباد،مولانا الیاس جامعی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نیلور، مولانا حبیب اللہ قا سمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع گنٹور،، مولانا قطب الدین قا سمی سکندر آباد، مولانا مقصود احمد طاہر صاحب،حا فظ پیر خلیق احمد صا بر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پر دیش،۔ کے علا وہ دیگر احباب نے شر کت کی۔