اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *1/مارچ کو ڈاکٹرشکیل احمدلال باغ اور سوبھن ستیہ گرہ کا کریں گے دورہ* مدھوبنی :28 /فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 28 February 2020

*1/مارچ کو ڈاکٹرشکیل احمدلال باغ اور سوبھن ستیہ گرہ کا کریں گے دورہ* مدھوبنی :28 /فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

*1/مارچ کو ڈاکٹرشکیل احمدلال باغ اور سوبھن ستیہ گرہ کا کریں گے دورہ*

مدھوبنی :28 /فروری 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد

 کانگریس پارٹی کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیرڈاکٹرشکیل احمد پچھلے کئی مہینوں سے لگاتار سی اے اے، این پی آر، این آرسی کے خلاف چل رہے غیرمعینہ دھرنا میں شریک ہورہے ہیں اور اس کالے قانون کے خلاف زبردست طریقے سے اپنی باتوں کو رکھ رہے ہیں۔ حالاں کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت علیل ہونے کی وجہ کر وہ کچھ دنوں کے لئے ملک سے باہربھی گئے تھے لیکن جلدہی واپس لوٹ کر اس لڑائی میں جو بھی لوگ شامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور مضبوطی دینے کے لئے لگاتار جگہ جگہ چل رہے دھرنا کا دورہ کررہے ہیں اور مرکز کی حکومت کو یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں کہ کالا قانون کسی بھی حال میں ملک کی عوام لاگو ہونے نہیں دے گی۔ نفرت کی سیاست بند کریئے اور ملک میں امن بھائی چارے کا ماحول بنائیں۔ ملک آئین سے چلے گا نہ کہ آر ایس ایس کے مینوفیسٹو سے چلے گا۔ اسی کڑی میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئرلیڈر جناب ڈاکٹرشکیل احمد 1/ مارچ کو شام 6:30 بجے دربھنگہ لال باغ ستیہ گرہ پر تشریف لائیں گے ساتھ ہی بہادرپور بلاک کے سوبھن چوک پر چل رہے غیرمعینہ دھرنا میں بھی اُسی دن شام میں 7:30 بجے شامل ہوکر اس لڑائی کو مضبوطی دینے کا کام کریں گے۔ مذکورہ اطلاع آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے سکریٹری انجینئرفخرالدین قمر نے پریس بیان جاری کر دی ہے۔ مسٹرقمر نے بتایا کہ ڈاکٹرشکیل احمد کی اہلیہ کی طبیعت علیل ہونے کے باوجود وہ ہم سبھوں کی اس لڑائی میں لگاتار ساتھ دے رہیں اس لئے ہم سبھوں کی ذمہ داری ہے کہ 1 /مارچ کو کثیرتعداد میں لال باغ ستیہ گرہ اور سوبھن چوک پر تشریف لاکر ڈاکٹرشکیل احمد کو ضرور سنیں۔