نتیش کمار کے دربھنگہ دورہ پر ہزاروں غبارہ اڑاکر کی گئی مخالفت
نتیش کمار واپس جاؤ کے نعرے کے ساتھ شہر میں نکالا گیا پیدل مارچ
این پی آر، این آر سی، سی اے اے کیخلاف اسمبلی سے تجویز پاس کرے نتیش، نہیں تو ہوگا احتجاج تیز۔ نظرعالم
مدھوبنی : 23/فروری 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد ۔
این پی آر، این آر سی، سی اے اے کیخلاف آج 37 واں دن بھی ستیہ گرہ جاری ہے۔ اس موقع پر آج بہار کے مکھیا نتیش کمار کی دربھنگہ آمد پر لال باغ ستیہ گرہ کے ذریعہ ہزاروں غبارہ اُڑاکر اپنا احتجاج درج کیا اور نتیش کمار واپس جاؤ، این پی آئی کو خارج کرو، نتیش کمار ہوش میں آؤ، این پی آر پر روک لگاؤ نعرہ کے ساتھ دربھنگہ شہر میں کثیرتعداد میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مارچ کی صدارت آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے کیا اور قیادت صباپروین، نازیہ حسن، صاحبہ پروین، مطیع الرحمن، بدرالہدیٰ خان، راجا خان، پرنس راج، اسمٰعیل اختر، شاہنواز عاقل، محمدبشر، ذیشان اختر، عبداللہ، محمدمنا، ہیرا نظامی، ساجد قیصر، گائتری دیوی وغیرہ نے کیا۔ مارچ میں امان اللہ امن، سونو مکرانی، محمد تمنے سمیت کثیرتعداد میں مرد و خواتین شامل ہوئیں۔ مارچ کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے کہا کہ نتیش کمار کو ذرا بھی شرم نہیں آتی ہے کہ وہ مسلمانوں کا ووٹ لیکر مسلمانوں سے غداری کررہے ہیں۔ ان کی کوئی بھی اسکیم زمین پر لاگو نہیں ہوتی ہے۔ مسٹرعالم نے کہا کہ پورا ملک ابھی این آر سی، این پی آر، سی اے اے کی آگ میں جھلسا ہوا ہے اور نتیش کمار ووٹ کی روٹی سینک رہے ہیں۔ پہلے نتیش کمار اسمبلی سے اس کالے قانون کے خلاف تجویز پاس کرے پھر یہ ووٹ کی روٹی سینکے۔ نتیش کمار اگر این پی آر پر تجویز پاس نہیں کرتے ہیں تو عوام نتیش کمار کو کرسی سے اتار پھینکے گی۔ عوام اس بار کسی بھی ٹھگنے والی اسکیموں کے بہکاوے میں آنے والی نہیں ہے۔ مسٹرعالم نے کہا کہ اگر نتیش کالے قانون پر فوراً روک نہیں لگائے تو آنے والے انتخاب میں عوام ان کو سبق سکھائے گی۔ ہزاروں غبارہ زمین سے آسمان تک نتیش کے خلاف اُڑایا گیا اس کے بعد لال باغ سے مرزاپور، ناکا نمبر۵، قلعہ گھاٹ، ٹاؤن تھانہ، مشرف بازار، دربھنگہ ٹاور ہوتے ہوئے احتجاجی مارچ واپس لال باغ لوٹا۔ احتجاجی مارچ میں جم کر نتیش واپس جاؤ، این پی آر پر روک لگاؤ کا نعرہ گونج اٹھا۔