اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: این پی آر ، سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں تجویز منظور کرنے کےمطالبہ کو لے کر نکالا گیا پیدل مارچ دربھنگہ یاترا سے پہلے نتیش کمار کالے قانون پر روک لگائیں نہیں تو 23 کو ہوگی مخالفت: نظر عالم نتیش کمار اقلیتوں کاووٹ لے کر مودی – شاہ کی زبان بول رہے ہیں: بیداری کارواں مدھوبنی :22/فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 February 2020

این پی آر ، سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں تجویز منظور کرنے کےمطالبہ کو لے کر نکالا گیا پیدل مارچ دربھنگہ یاترا سے پہلے نتیش کمار کالے قانون پر روک لگائیں نہیں تو 23 کو ہوگی مخالفت: نظر عالم نتیش کمار اقلیتوں کاووٹ لے کر مودی – شاہ کی زبان بول رہے ہیں: بیداری کارواں مدھوبنی :22/فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

این پی آر ، سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں تجویز منظور کرنے کےمطالبہ کو لے کر نکالا گیا پیدل مارچ
دربھنگہ یاترا سے پہلے نتیش کمار کالے قانون پر روک لگائیں نہیں تو 23 کو ہوگی مخالفت: نظر عالم
نتیش کمار اقلیتوں کاووٹ لے کر مودی – شاہ کی زبان بول رہے ہیں: بیداری کارواں
مدھوبنی :22/فروری 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
این آر سی ، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف اسمبلی سے تجویز منظور کرنے کے مطالبہ کو لے کر جمعہ کو سنویدھان بچاؤ مورچہ لال باغ ستیہ گرہ کمیٹی کے ذریعہ لال باغ سے کمشنری تک پیدل مارچ نکالا گیا۔ مارچ کی صدارت آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر نظر عالم، شکیل احمد سلفی، قیادت صبا پروین، نازیہ حسن، مطیع الرحمن، انجینئر فخر الدین قمر، بدر الہدی خان، راجا خان، ہیرا نظامی، شاہد اطہر، محمد منا، سونو مکرانی، ذیشان اختر، محمد طالب، شاہنواز، عبد اللہ، محمد بشر اور بدیع الزماں وغیرہ نے کی۔ جبکہ پولو میدان میں جلسہ کی نظامت انجینئر فخر الدین نے کی۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے صبا پروین نے کہا کہ آج دھرنا کے 35ویں دن لال باغ ستیہ گرہ کمیٹی کے ذریعہ نتیش کمار کے 23 فروری کے دربھنگہ آمد کو لے کر پیدل مارچ نکال کر ان کو یہ بتانے کا کام کیا گیا ہے کہ نتیش کمار پہلے بہار اسمبلی سے این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف تجویز منظور کریں۔ اس کے بعد اپنی یاترا شروع کریں نہیں تو دربھنگہ کی عوام آپ کی مخالفت کرے گی۔ وہیں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے کہا کہ نتیش کمار دربھنگہ آمد سے قبل سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اسمبلی کے ادنر تجویز منظور کریں نہیں تو 23 فروری کو پورے دربھنگہ میں جگہ جگہ ان کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے مکھیا مسلمانوں کا ووٹ لے کر اب مودی اور امت شاہ کی زبان بول رہے ہیں اور اپنے لیڈروں سے بھی بلوا رہے ہیں۔ عوام کو اس برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مقامی مسلم لیڈروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج جو مسلمانوں کے مفاد کی بات کر رہے ہیں انہوں نے 35 سال تک مسلمانوں کا ووٹ لے کر مسلمانوں کے ساتھ غداری کرنے کا کام کیا ہے۔ پہلے نتیش کمار ایسے غدار کو اپنی پارٹی سے نکالیں اور ووٹ بینک کی سیاست کرنا بند کریں نہیں تو آنے والے انتخاب میں عوام ایسے لیڈران کو سماج سے باہر نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار آج تک مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کیا صرف مسلمانوں کا ووٹ لے کر مسلمانوں کے ساتھ دغا بازی کرنے کا کام کیا ہے۔ اب یہ نہیں چلنے والا ہے۔ عوام بیدار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم منصوبوں کے نام پر لاکھوں کی لوٹ ہو رہی ہے اور جن لیڈران کو اس کا کمیشن ملتا ہے وہی لیڈران اقلیتی منصوبوں کا گن گاتے ہیں۔ نظر عالم نے کہا کہ باپ بیٹا دونوں کو مسلم سماج مسلمان مان کر جتانے کا کام لیکن ان دونوں نے مسلمان سماج کے بے عزتی کر آر ایس ایس اور بی جے پی کی گود میں جا کر بیٹھ گئے گئے اور اسی کی زبان بول رہے ہیں۔ ایسے دغا باز لییڈران کو دربھنگہ کی عام عوام سبق سکھانے کا کام کرے گی۔ وہیں مالے ضلع سکریٹری بیدناتھ یادو، سی پی آئی ضلع سکریٹری نرائن جی جھا، آئی سا ضلع صدر پرنس راج، مینک کمار، این آر ایس یو آئی لیڈر تربھون کمار نے بھی جلسہ میں آکر اپنی حمایت ظاہر کی اور لڑائی کو مضبو ط کرنے کی اپیل کی۔ مارچ میں بھولا بھائی، سونو خان، لئیق منظر واجدی سمیت ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔