اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدھوبنی کے ہوائی اڈہ میدان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج ڈاکٹر کنہیا کمار کا عوام سے خطاب مدھوبنی:3/فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ :محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 February 2020

مدھوبنی کے ہوائی اڈہ میدان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج ڈاکٹر کنہیا کمار کا عوام سے خطاب مدھوبنی:3/فروری 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ :محمد سالم آزاد

مدھوبنی کے ہوائی اڈہ میدان میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج ڈاکٹر کنہیا کمار کا عوام سے خطاب

مدھوبنی:3/فروری 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ :محمد سالم آزاد
مدھوبنی کے ہوائی اڈہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی کے نفاذ کے خلاف ایک عظیم الشان مجمع کو خطاب کرتے ہوئے جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر ڈاکٹر کنہیا کمار  نے کہا کہ وزیر اعظم نریندی مودی اور ان کی پارٹی مرکزکےاقتدار پر قابض ہو ئی تھی اس کو پورا کرنے میں ناکام ہی نہیں بلکہ پوری طرح پھسڈی ثابت ہو ئی ہے جس طرح انگریز وں نے ہندوں اور مسلمان بھائیوں کے بیچ تفریق ڈال کر حکومت کرتی تھی اسی طرح آج بی جی پی والے حکومت کرنا چاہتی ہے لیکن ہم لوگ ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے آپ جس کو چاہیے شہریت دیجئے مگر جو لوگ اس ملک میں ہزاروں سال سے رہ رہے ہیں انہیں اس ملک سے نکالنے کی کوشش این آرسی نافذکرکے مسلمانوں کو نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے انہیں کبھی بھی اس ملک سے نکالا نہیں جا سکتا ہے پورے ملک میں جس طرح آج حالات ہو چکا ہے اس سے صاف پتہ ہے کہ نریندی مودی اور امیت شاہ جی ملک کو تباہی آور بربادی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں اور ہم نریندی مودی اور امیت شاہ جی کے ناپاک منصوبوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی آئین جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے اس سے یہ شدت پکڑتی جارہی ہے یہ تحریک اس وقت تک چلے گی جب تک کہ حکومت اقتدار سے بے دخل نہیں ہوجاتی انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو دعوت دینے آئے ہیں کہ پٹنہ میں آئندہ ۲۹فروری کو لاکھوں کی تعداد میں آئیے اور اس پروگرام کو تاریخ ساز بنائے اس موقع پر بھاکپا ضلع سکریٹری متھلیس کمار جھا کامریڈ محمد امیرالدین مولانا عبداللہ انصاری سابق آزاد امیدوار محمد وارث انصاری وائس چئیر مین نگر پریشد بھارتی متر پارٹی کے راشٹریہ صدر دھنیسور مہتو امان اللہ خان اسلم انصاری سابق راجد امیدوار محمد عطاءالرحمن سابق مکھیا حفیظ اللہ انصاری سابق بنکر چئیر مین مدھوبنی تلا خان سمیع الرحمن منسی مظہر کمال ماسٹر زاہد عبدالحامد انجینئر محمد ساجد آزاد فہیم بکر موسی کاشف سراز صدام حسین محمد دلارے مولانا ذبیح اللہ وغیرہ موجود تھے