اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند احتجاج کی عظیم رات! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انس بجنوری متعلم دارالعلوم دیوبند رابطہ نمبر: 8449973251

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 February 2020

دیوبند احتجاج کی عظیم رات! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انس بجنوری متعلم دارالعلوم دیوبند رابطہ نمبر: 8449973251

دیوبند احتجاج کی عظیم رات!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انس بجنوری متعلم دارالعلوم دیوبند
رابطہ نمبر: 8449973251

        برسوں سے ہند میں مسلم کشی کے واقعات نفرت کی سیاست اور بابری مسجد و کشمیر پر یکطرفہ فیصلہ آنے کے بعد ہند کی مسلم امہ کا جو سکوت ٹوٹا ہے جس سے ایک نئی ہاہاکار اٹھی اور فلک شگاف ہنگامے پر ابھرتی ہوئی یہ صدائے احتجاج تیز سے تیز تر ہوتی گئی  ۔۔۔۔۔۔۔ ہند کی فرعونی حکومت کے جبر و طنطنے اور فاشزم کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاجات میں روز افزوں نیا جوش و خروش اور نیا عزم دیکھنے کو مل رہا ہے۔۔۔۔نیا جذبہ،  نئی امنگ اور نئے ولولوں سے ہندوستان کا خطہ خطہ منور ہے ۔۔۔۔ملکی سطح پر سیاسی فضا رخ پلٹ چکی ہے ۔۔۔۔اب ہندوستان کی سرزمین ظلم و وحشت کا نہیں ؛ بل کہ جرآت و شجاعت کا استعارہ بن چکی ہے۔۔۔ ایسے میں ایک حریت آموز صدا مسلسل دیوبند کی مقدس سرزمین سے اٹھ رہی ہے ۔۔۔۔ دیوبند جو اصحاب عزیمت کا مسکن اور حق پرست مجاہدین کی چھاونی ہے ۔۔۔ملت اسلامیہ کے ماتھے کا مقدس تلک اور بطن گیتی پر اہل دل اور اہل عزم و وفا کی غیرت کا نشاں ، شاہین صفت عورتیں۔۔۔جو کئی ہفتوں سے عیدگاہ میں ڈیرا ڈال کر یہ پیغام دی رہی ہے۔۔
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے۔۔!

شروع احتجاج میں جامعہ کے اندر دہشت گرد پولیس کا جم کر مقابلہ کرنے والی اور ترکی بہ ترکی جواب دے کر مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کرنے والی۔۔۔۔اور پوری مسلم کمیونٹی کی توجہ کا مرکز  جامعہ کی دونوں طالبہ آج احتجاج میں اپنے عالمگیر نغمات اور تکبیر مسلسل کے نعروں سے عزم و استقلال اور مجاہدانہ سرفروشی کے ساتھ حکومت ہند کو للکار رہی ہے۔۔۔!!
اور مکمل جرآت کے ساتھ اپنے بلند عزائم سے دلوں کو گرما رہی ہے ۔۔۔۔جس میں ملت اسلامیہ کے درخشندہ ستارہ اور علمی لیاقت کی بنا پر امتیازی مقام رکھنے والا نڈر نوجوان۔۔ مظلوم قیدی باصلاحیت طالب علم "شرجیل امام" کے حق میں نعرہ زنی کی گئی اور شدت کے ساتھ اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔۔کہ جن کی تقریر سے اہل عزیمت کی خوشبو آرہی تھی ۔۔یہ جرآت و پامردی کی وہ پرشوق آواز تھی کہ جس کا سرچشمہ اسلام کی روحانی طاقت سے ملتا ہے اور جس میں ایمان و یقین سے سرشار روحیں اپنی منزل کو چھولینے کے لیے تڑپ رہی تھی۔۔۔۔ان کی تقریر میں مدہوش ہوکر ہم بھول گئے تھے کہ ہم کس ہولناک معرکہء کار زار میں محصور ہیں ۔۔۔۔جہاں ہر طرف جرآت و پامردی اور سرگرمی و جفا کوشی کا راج تھا اور فلک شگاف نعروں سے خون کی طغیانی موج زن تھی۔۔۔۔۔یہ آواز عید گاہ میدان کے خونچکاں اور تاریخ ساز ذروں سے بلند ہوکر دارالعلوم کی بلند و بالا عمارتوں اور فلگ شگاف چوٹیوں کو چھو رہی ہے۔۔کہ جہاں سے تحریک خلافت، تحریک ترک موالات تحریک ریشمی رومال کا ایک عالمگیر غلغلہ بلند ہو اتھا ۔۔دیوبند اس عہد و عمل کا نام ہے کہ جس کا سہرا بدر و احد کے میدانوں تک  پہونچتا ہے ۔۔۔
سلام اے غیرت مند!
سلام اے جرآت مند!
سلام اے حریت پسند!!
ٹوٹتی ہیں رات کی نبضیں اذاں کی ضرب سے!
  ظالم حکومت اور فاشزم کے خلاف ملک گیر جنگ کا سہرہ ہماری بہادر خواتین کے سر بندھتا ہے ، ان جرأت مند شیرنیوں پر لاکھوں سلام۔۔۔فاشزم آنکھیں بند کر کے دوڑ لگا رہا تھا ان عورتوں کی ایک ٹھوکر سے ہی گھٹنے تڑوا چکا ہے ۔۔۔ان غیرت مند عورتوں نے ثابت کردیا کہ تم فاشزم پر یقین رکھتے ہو ہم انسانیت،مساوات اور حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔۔.انتقام اور سیاست، فاشزم اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ یہ استعمال ہونے والوں کو بھی سوچنا ہے اور استعمال کرنے والوں کو بھی۔۔۔۔
ویسے یہ بھی ناقابل تردید حقیقت ہے کہ مسلمانوں کی کامیابی سوشلزم،فاشزم،کمیونزم،سیکوُلرزم یا نیشنلزم میں قطعا نہیں صرف اور صرف اسلامزم میں ہیں اس لیےاگرکامیابی چاہتے ہوتو اسلام کی طرف آو۔۔۔۔جو سیاسی ، معاشرتی ، اقتصادی اور ثقافتی ہر اعتبار سے بنیادی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔۔۔
بہر کیف! مظلوم ہندوستانیوں، مسلمانوں اور بالخصوص طلباء اور عورتوں نے فاشزم کے خلاف جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔۔۔۔۔
سکہ حق ہی چلے گا ارض ہندوستان میں
یہ حقیقت اہل باطل پر عیاں کرتے چلو

خالد و ضرار کی دینی حمیت کی قسم
بتکدوں سے پھر بتوں کو بے نشاں کرتے چلو۔۔۔


انس بجنوری متعلم دارالعلوم دیوبند
رابطہ نمبر: 8449973251