اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نا جا نے کن کن کا حوصلہ ہیں آپ مولانا محمد طاہر مدنی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 February 2020

نا جا نے کن کن کا حوصلہ ہیں آپ مولانا محمد طاہر مدنی!

از قلم: بنت خالد
________
ہمارے مشفق و محترم رہنما،،اس قوم و ملت کے پاسباں!!!!!
 عزم حوصلہ کے پیکر ہیں آپ
جانے کن کن کا حوصلہ ہیں آپ
کاش یہ اک خواب ہوتا،زندگی ویران و اداس ہو گئ ہے،شب و روز بے کیف گزر رہے ہیں،سڑکیں ویران و اداس ہیں،بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے،اس شہر
اس گاوں کی ساری رونقیں روٹھ گئ ہیں،پورے ضلع میں غم کا ماحول ہے،ہمارے جامعہ کے درودیوار آنسو بہا رہے ہیں اس کی نظر اپنے رہنما کو تلاش کر رہی ہےجامع مسجد کسی کے قدموں کی آہٹ پر اپنی سماعتوں مرکوز کیے ہوے ہے،کان ان کی رہائ کی خبر سننے کو بے چین ہیں،
یہ اکثر ہو بھی جاتا ہے
کہ کوئ کھو بھی جاتا ہے
دوروز بے کیف سوچوں کے بھنور میں گزر رہے ہیں،ہم نے خود کو حالات کے حوالے کر دیا ہے،اس اک ذات کے بھروسے جو ہمیشہ عظیم ہےاور ہر آن اپنے ہونے کا یقین دلاتا ہے،وہ اپنے نیک بندوں کو آزمایا ہے تاکہ وہ صابر بنیں،،
وہ چنتا انھیں کو ہے جنھیں خاص کرنا چاہتا ہے،،،
وہ آزمائشیں انھیں سے لیتا ہے جن سے بے پناہ محبت کرتا ہے،،
ہمارے مولانا صاحب اس شعر کی مکمل تفسیر ہیں،،
یقیں محکم،عمل پیہم،محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیر یں،،
آپ عظمت کے مینار بن کے ابھرے ہیں جو لوگوں کی راہیں روشن کرتا ہے،آپ کی عظمت کے نقش دنیا نے دیکھے ہیں،آپ کا سیرت و کردار ہمارے لیے قابل تقلید آسودہ ہے،،
آپ کا عزم و حوصلہ ہمارے لیے قابل تقلید نمونہ ہے، ،
ان کی محبت میں ہزاروں،لاکھوں ہاتھ بارگاہ خدا میں اٹھے ہیں،
وہاں جو ہاتھ اٹھتے ہیں
کبھی خالی نہیں جاتے
بے شمار آنکھوں سے اشک رواں ہوے ہیں،،لیکن یہ بات باعث سکوں ہے کہ ہمیں روتے ہوے ہمارا خدا دیکھ رہا ہے،،ہمارے آنسو خاص ہو رہے ہیں ،،
ہزاروں لاکھوں ماں بہنیں ان کی راہ تک رہی ہیں
کیا زخم ہے وہ زخم کہ مرہم نہیں جسکا
آنکھیں آشکار ہیں،دل ماتم کدہ ہے،،اس قوم و ملت کے رہنما کی بے آرامی کے خیال سے لوگوں کی نیند روٹھ گئ ہے
سن کر فرشتوں نے فلک سے یہ صدا دی
پھولوں کی رضا ہم نے ان کے لیے بچھا دی
جس گھر میں یہ سانحہ ہوا ہے وہ گھر دیں کا گہرا اور مکمل شعور رکھتا ہے،،آزمائشوں میں ثبات ان کا شعار ہے ان کا صبر جمیل،ثبات قدمی،اللہ پر تو کل نے مجھے ورطے حیرت میں ڈال دیا ہے
جو صبر میں لذت ہے وہ زاری میں نہیں ہے
اللہ رب العز ت سے دعا ہے کہ وہ اس قوم کے رہنما اور بے قصور اور معصوم قیدیوں کی رہائی کی سبیل پیدا کرے،،آمین یا رب العالمین۔