شاہین باغ دہلی پہونچا ثالثی پینل،میڈیا کی موجودگی میں مظاہرین کا بات چیت سے انکار
سپریم کورٹ کی جانب سے شاہین باغ دہلی کے مظاہرین سے بات چیت کرکے مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے نامزد کئے گئے ایڈووکیٹ سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر ابھی شاہین باغ پہونچے،سادھنا رام چندر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں مقرر کیا ہے کہ ہم آپ سے بات چیت کرکے آپ کی آواز سپریم کورٹ تک پہونچائیں،انہوں نے کہا کہ احتجاج مظاہرے شہریوں کا بنیادی حق ہے،لیکن یہ حق اسی وقت تک ہے جب تک دوسروں کا حق محفوظ ہو،انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے بات چیت کرکے ایسا راستہ نکالیں گے جو صرف ہندوستان کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال بنے گا،
وہیں اس وفد کے قائد سنجے ہیگڑے نے واضح لفظوں میں کہا کہ جب تک میڈیا کے لوگ یہاں موجود ہیں ہم کوئی بات نہیں کریں گے،مظاہرین نے بھی میڈیا کی موجودگی میں بات کرنے سے منع کردیا ہے،
سنجے ہیگڑے کا کہنا تھا کہ ہم اس احتجاج میں شامل ہر ہر فرد سے بات کریں گے،اور ایک نتیجہ تک پہونچیں گے،
سردست شاہین باغ میں بے پناہ بھیڑ ہے اور پوری دنیا کی نگاہیں اس امر کی جانب لگی ہوئی ہیں کہ کیا ثالثی پینل واقعی کوئی حل نکال پائے گا.
واضح رہے کہ 24 فروری کو شاہین باغ کے مسئلہ پر سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت ہوگی اس سے پہلے سنجے ہیگڑے کی ٹیم کو بات چیت کرکے شاہین باغ کا موقف رکھنا ہوگا