اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مدرسہ انوارالقرآن میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر! محمد دلشاد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 17 February 2020

مدرسہ انوارالقرآن میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر! محمد دلشاد قاسمی


مدرسہ انوارالقرآن  میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا سہ روزہ کیمپ اختتام پزیر!
محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باغپت (17 /فروری2020) شہر باغپت کے مدرسہ انوارالقراٰن میں گزشتہ تین روز سے جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا کیمپ آج اختتام کو پہونچا، جس کی صدارت حضرت مولانا قاضی حبیب الرحمان صاحب شہر قاضی باغپت نے فرمائی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے شہر باغپت کے نگر پالیکا چیئرمین ایڈوکیٹ ریاض الدین نے شرکت فرمائی.

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت نبی سے ہوا ،کیمپ میں شریک "اسکاؤٹ" اور روورس سے طرح طرح کے پروگرام پیش کیے ،ٹریفک نیم ،اور ووٹنگ کی اہمیت ،اور ماں باپ کی فرماں برداری ،سے متعلق ڈرامائی شکل میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں پروگرام پیش کیے ،
اس کے بعد مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے چیرمین ریا ض الدین  نے اسکاؤٹ کے پروگرام کو دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا،اور  کہا کہ یہ دراصل اخلاق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کے لیے ،اور نوجوان جوکہ ہر قوم کی ریڑھ کی ہڈی کے مانند ہوتے ہیں ان کو چاک چوبند رکھنے کے لیے اور ان کی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے ،ملک و ملت کی خدمت کے جذبہ کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کوشش ہے ،اس لیے ہم سب اپنے نوجوانوں کو اس سے منسلک کرائیں اور اپنی نوجوان نسل کو برباد ہونے سے بچالیں.
پروگرام کی صدارت فرمارہے حضرت مولانا قاضی حبیب الرحمان صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء ھند ملک کی وہ واحد تنظیم ہے جو ملک کے لیے اور ملت اسلامیہ کے لیے ہر مشکل وقت میں شانہ بہ شانہ کھڑی رہتی ہے، مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے لیے ہر میدان میں ہر ممکنہ راحت رسانی کی کوشش کرتی ھے اس لیے ہم جمعیۃ علماء ھند سے مل جل کر آگے بڑھے ،اور ملک میں بھائی چارگی کو رواج دیں اخلاق حسنہ کو اپنائے تاکہ اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے.
کیمپ حضرت مولانا محمد منور  صاحب ٹرینر اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ،اور مولانا محمد عرفان ماسٹر محمد دانش حافظ محمد لیاقت کی نگرانی میں جاری رہا ،نظامت کے فرائض بھی مولانا محمد منور صاحب نے انجام دیئے.
اس موقع پر مولانا محمد عمران  صاحب امام و خطیب شاہی جامع مسجد باغپت،قاری محمد ساجدصاحب،حافظ محمد مظفر صاحب،حکیم جی، حاجی علی حسن،اور شہر باغپت  کے معزز افراد بڑی تعداد میں موجود ریے ،جنہوں نے بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی.
اس کیمپ میں 15 روورس اور 20 اسکاوٹ نے شرکت کی، جنہیں پروگرام کے اختتام پر سرٹیفکٹ اور انعامات سے بھی نوازا گیا، پروگرام کا اختتام حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع باغپت کی دعاء پر ہوا