اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر کفیل خان کے ماموں نصرت اللہ وارثی نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 23 February 2020

ڈاکٹر کفیل خان کے ماموں نصرت اللہ وارثی نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک!

گورکھپور)آئی این اے نیوز 23/فروری 2020) گورکھپور ضلع میں ہفتہ کی رات ایک پراپرٹی ڈیلر کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مقتول کی شناخت بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل خان کے  ماموں نصرت اللہ وارثی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ خاندانی ذرایع کے مطابق ہفتے کی رات الہداد پور بانکیٹک کے رہنے والے  نصرت اللہ وارثی عرف دادا (55) ہفتہ کی رات پڑوسی سراج طارق کے گھر پر کیرم کھیلنے گئے تھے۔
وہ رات 10:45 بجے گھر کے لئے روانہ ہوئے۔ تب نامعلوم حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی ۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ دئے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے گھر کے چاروں طرف سی سی ٹی وی فوٹیج کا جایزہ لے رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ، بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ اراضی تنازعہ سے متعلق ہے۔بتایا گیا ہے نصرت رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے