دہلی میں بھارت بند کے دوران سی اے اے حامیوں کا ہنگامہ، پتھربازی کے بعد حالات کشیدہ
دہلی میں سی اے اے مخالف مظاہرے کے دوران موج پور میں حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب سی اے اے کے حامی لوگ بھی سڑک پر اتر آئے۔ دراصل یہاں پر بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے سی اے اے کی حمایت میں سڑکوں پر اترنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ دہلی میں ایک اور شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔
موج پور میں اس وقت حالات کشیدہ ہیں۔ جے شری رام کے نعرے لگانے والے مظاہرین نے ایک ٹی وی چینل کے صحافی پر بھی حملہ کر دیا۔ پولیس اس صورت حال کو سنبھالنے میں ناکام نظر آ رہی ہے