جمعیت یوتھ کلب کی ماہانہ میٹنگ منعقد
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
کھیکڑہ/باغپت(٥ فروری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
آج صبح کے وقت قصبہ کھیکڑہ میں واقع جامعہ عائشہ بیت الصالحات میں جمعیت یوتھ کلب کی ماہانہ میٹنگ منعقد کی گئی،جس کی صدارت مولانا رشید احمد مہتمم جامعہ ھٰذا نے فرمائی،نظامت کے فرائض حافظ محمد قاسم صدیقی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع باغپت نے انجام دیئے،
تلاوت کلام اللہ اور ھدیہ نعت کے بعد مہمان خصوصی کے طور سے تشریف لائے جناب مولانا محمد خالد صاحب کنوینر جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت نے جمعیت یوتھ کلب پر تفصیلی روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ یہ ایک مستقل کام ہے جو جمعیت علماء نے ہمارے نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے جاری کیا ہے،اٰج نوجوان نسل کو برباد کرنے لیے باطل جتنی ایڑی چوٹی کے زور لگا رہا ہے وہ قابل تشویش ہے، کبھی موبائل کے فتنے کی شکل میں کبھی جوا شراب کی شکل میں، اس لیے سبھی اپنے بچوں کو جمعیت یوتھ کلب سے جوڑیں،
اسی طریقہ سے حافظ محمد قاسم صاحب نے جمعیت یوتھ کلب کی ماہانہ مرکزی رپورٹ کو پڑھ کر سنایا ،اور جو تقاضے مرکز کی طرف سے ماہ فروری کے لیے دیئے گئے ہیں ان کے لیے موجود حاضرین نے پختہ عزائم کیئے،جیسے ہوسپٹل میں مریضوں کی عیادت اور ان کی خدمت کی مہمم،اور پانی پلاو مہمم، نشہ اور جوا مکتی مہمم، ودیگر ایکشن پلان کو عمل میں لایا جائے، اسی ماہ فروری و مارچ میں پرویش،اور پرتھم کے کیمپ منعقد کرانے پر زور دیا گیا، جس پر موجود ائمہ و علماء نے اپنے اپنے یہاں کیمپ منعقد کرانے کا پختہ عزائم کئے، میٹنگ کا اختتام صدر مجلس کی رقت اٰمیز دعاء پر ہوا
اس موقع پر قاری محمد صابر ،حافظ محمد لیاقت،قاری محمد ساجد، مفتی محمد دلشاد قاسمی، حافظ محمد مظفر، مولانا اٰس محمد ،مولانا محمد ناظم ، مولانا محمد فیروز، مولانا محمد ابصار قاسمی اور اٰس پاس کے ائمہ و علماء کرام موجود رہے