*قاری صہیب کو راجد یوتھ کا دوبارہ ریاستی صدر بننے پر متھلانچل سمیت بہار میں خوشی کی لہر*
*راشٹریہ جنتادل نے دوبارہ بہار کا ریاستی صدر بناکر نوجوانوں اور اقلیتوں کا دل جیتا*
مدھوبنی :14 /مارچ 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد :
متھلانچل کی راجدھانی دربھنگہ میں اس وقت زبردست خوشی کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے کیوں کہ راشٹریہ جنتادل نے دوبارہ بہار کے یوتھ رہنمااور نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن کہے جانے والے قاری صہیب کو ریاستی صدر منتخب کیا ہے۔ قاری صہیب کے دوبارہ ریاستی صدر منتخب ہونے پر نوجوانوں خاص کر راجد خیمہ میں کافی خوشی پائی جارہی ہے۔ راجد کے سینئر رہنماؤں نے قاری صہیب کو ایک بار پھر سے دوبارہ ذمہ داری دے کر نوجوانوں کی ہمت افزائی کی ہے ساتھ ہی قاری صہیب کو اس وقت یہ دوبارہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جس وقت پورا ملک مرکزی حکومت کے ذریعہ ملک کی عوام پر تھوپا گیا کالا قانون کو نافذ کرکے ملک کی عوام کو دوسرے درجے کا شہری بن کر جینے کے لئے مجبورکررہا ہے۔ مرکزی حکومت نے ملک میں خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کردی ہے۔ آر ایس ایس اور بھاجپا کی اس حرکت سے پورا ملک تباہی کی طرف ہے ایسے میں ان کی ذمہ داری بہت بڑی ہے۔ دوبارہ ریاستی صدربنائے جانے پر متھلانچل سمیت پورے بہارمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قاری صہیب ایک زمینی سطح کے سماجی کارکن ہے اور ہمیشہ نوجوانوں کے درمیان رہنے والے لیڈر ہے۔ دوبارہ یوتھ ریاستی صدر بننے اور ان کی دوبارہ تقرری کے بعدنوجوانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں میں بھی پارٹی کے اندر ایک بہتر پیغام گیا ہے۔ قاری صہیب کو دوبارہ صدر منتخب ہونے سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ قاری صہیب کو مبارکباد دینے والوں میں بدرالہدیٰ خان، سماجی کارکن مطیع الرحمن موتی، ہیرا نظامی، راجا خان، ہری سہنی، دیپک یادو، محمدمنا، سونو منڈل محمد سالم ایمانی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہے۔ وہیں ان سبھوں قاری صہیب کے ساتھ ساتھ راشٹریہ جنتادل کے قومی صدرلالو پرساد یادو، رابڑی دیوی، تیجسوی یادو، تیج پڑتاپ یادو کو بھی مبارکباد پیش کیا ہے۔
