اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: #بریکنگ_نیوز اعظم گڑھ کے سرائے میر میں کورونا کی دستک۔ علاقے میں پسرا سناٹا۔ سرائے میر،بھیونڈی ،رپورٹ،ریحان اعظمی 24/مارچ 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 24 March 2020

#بریکنگ_نیوز اعظم گڑھ کے سرائے میر میں کورونا کی دستک۔ علاقے میں پسرا سناٹا۔ سرائے میر،بھیونڈی ،رپورٹ،ریحان اعظمی 24/مارچ 2020 آئی این اے نیوز

#بریکنگ_نیوز اعظم گڑھ کے سرائے میر میں کورونا کی دستک۔ علاقے میں پسرا سناٹا۔

سرائے میر،بھیونڈی ،رپورٹ،ریحان اعظمی 24/مارچ 2020 آئی این اے نیوز
اسوقت پوری دنیا کورونا کے قہر سے گزر رہیں ہے،امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اسکی مار سے بچ نہیں سے۔ایک رپورٹ کےمطابق،چین،اٹلی،ایران کے بعد سب سے زیادہ متاثر افراد امریکہ میں ہوچکے ہیں۔وہیں ہمارے ملک میں دھیرے دھیرے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آج بھارت میں71 کورونا کےنئے مریض سامنے آئے جسکی وجہ سے تمام مریضوں کی تعداد 467ہوگئی ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس تعداد کو کم کرنے کے لئیے حکومت کی طرف سے کئی ضلعوں اور صوبوں میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے،مگر آج اعظم گڑھ  سرائے میرکےبھونڈی میں رہائشی کوکورونا وائرس کا مریض  پوزیٹو پایا گیا ہے۔



اپ کو بتادیں کہ سرائے میر کے رہائشی بککن کچھ دن پہلے دبئی سے دہلی ائیر پورٹ پر اترے تھے وہاں انکی جانچ ہوئی،وہاں سےبککن اپنے گھر چلے آئے،پھر بھونڈی چلے گئے جب وہاں جانچ ہوئی تو انکو کورونا پازیٹو پایا گیا۔انکی تلاش میں آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم انکے گھر آئی اور انہیں اٹھالے گئی،اور ائسولیشن میں سفٹ کردیا گیا ہے۔تمام اہل خانہ کی بھی جانچ ہورہی ہے۔اور مریض سے یہ پتا لگایا جارہاہے کہ وہ کس کس سے ملاقات کی ہے۔اس خبر سے اہل علاقہ میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔وہیں انتظامیہ کی طرف سے ایک اپیل بھی جاری کی گئی ہے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آپ اپنے گھروں سے بلا ضرورت نا نکلیں۔


واضح رہے  کہ بککن دہلی سے بھاگ کر سرائے میر آیا تھا،اسکے بعد یہاں سے بھاگ کر مہاراشٹر کے بھیونڈی میں پناہ لی ہوئی تھی۔ آج ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں بھیونڈی سے پکڑ کر ہاسپٹل لےگئی۔