اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہلی کےجواہر لال نہرو اسٹیڈیم کو كوارنٹائن سینٹر بنانے کا حکم دہلی میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی اور جبکہ دو افراد کی موت ہو چکی ہے اور چھ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 31 March 2020

دہلی کےجواہر لال نہرو اسٹیڈیم کو كوارنٹائن سینٹر بنانے کا حکم دہلی میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی اور جبکہ دو افراد کی موت ہو چکی ہے اور چھ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔


دہلی کےجواہر لال نہرو اسٹیڈیم کو كوارنٹائن سینٹر بنانے کا حکم

دہلی میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی اور جبکہ دو افراد کی موت ہو چکی ہے اور چھ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس کا خوف چھایا ہوا ہے اور اس کا واحد علاج ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنا ہے اور اس کے لئے اس سے متاثر افراد کو علیحدہ رکھنا ایک مسئلہ بنا ہواہے۔ متاثرین کو علیحدہ رکھنے کے لئے کوارنٹائن مراکز بنائے جا رہےہیں اسی کے پیش نظر دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کو کورونا وائرس (كووڈ- 19) وبا کے پیش نظر كوارنٹائن سینٹر بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈي ڈی ایم اے) کی صدر اور جنوب مشرقی ضلع کی سربراہ اور ضلع مجسٹریٹ ہرلين کور نے پیر کو دیر شب یہ حکم دیا۔ محترمہ کور نے اسٹیڈیم کو كوارٹانن مرکز بنانے کیلئے فوری طور پراسے ضلع انتظامیہ کو سونپنے کا حکم دیا ہے۔
دہلی میں آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
دہلی میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87 ہو گئی اور جبکہ دو افراد کی موت ہو چکی ہے اور چھ افراد کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔