اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: معھد العلمی الاسلامی دیوبند کا حالیہ اجلاس ✍🏻: از محمد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنــد 9348163428

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 March 2020

معھد العلمی الاسلامی دیوبند کا حالیہ اجلاس ✍🏻: از محمد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنــد 9348163428

معھد العلمی الاسلامی دیوبند کا حالیہ اجلاس
✍🏻: از محمد عظیم فیض آبادی
      دارالعــلوم النصـرہ دیــوبنــد
         9348163428
ــــــــ ــــــــ ــــــــ ـــــــــ
المعھد العلمی الاسلامی دیوبند کے اجلاس منعقدہ18
رجب المرجب 1441ھ مطابق
14مارچ 2020 بروز ہفتہ شرکت کی سعادت ملی، معھد العلمی اور اس کا اجلاس میرے لئے کوئی نیا نہیں ہے مگرآج کا یہ اجلاس اس اعتبار سے زیادہ اہم تھا کہ اس مین اس دیار کے باسیوں کی ایک جماعت بھی شریک تھی جنھوں نے ماضی اور حال کے دوسپر پاور طاقتوں کو بے سروسامنی کے عالم میں بھی ناکوں چنے چبوانے پر مجبور کرکے یہ ثابت کردیا کہ اگر " ان الذین قالوا ربنا اللہ ثم ..... کی عملی تفسیر بن جانے پر آج بھی اللہ کی طرف سے " تتنزل علہھم الملائکة" کا مزدہ ہوسکتاہے اور عزم استقلا انابت الی اللہاور نفاذ شریعت حقہ کی سچی لگن ہو تو فتح مبین کا عکس جمیل اللہ ضرور دکھلائے گا
ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ ـــــ


آج کا یہ اجلاس ظاہری اور باطنی دونوں اعتبارسےمعنی خیز روحانیت سے بھر پور ، اسلامی تہذیب کا مظہر اتم ، نظم ونسق کا آئینہ دار ، ریاکاری نمود ونمائش سےبالکل پاک ، سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ترویح واشاعت کا صحیح مزکر ہونے کا ثبوت پیش کر رہا ہے دیوبند کی سرزمین پر یہ واحد ادارہ ہے جس کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کے درست  نہج پر چلنے کا فخرحاصل ہے جو مدارس اسلامیہ کا مقصد حقیقی ہے اور آج خود مدارس اسلامیہ جس سے دور ہوتے جارہے ہیں صبح بیدار ہونے سے لے کر شام سونے تک کا نظام عمل دیوبند کے کسی اور مدارس میں ایک خواب ہوکر رہ گیا، ایٹہ کے ایک عالم دین جامعہ مسجد کے امام و خطیب 

نے ایک موقع پر مجھ سے فرمایا کہ اگر میں اپنےبیٹے کو اپنی مرضی سے دیوبند کے کسی مدرسے میں چھوڑ سکتا ہوں تو وہ صرف اور صرف
 " المعھد العلمی الاسلامی دیوبند " یا پھر مانکی اور بلاس پور بجھیڑی کا تذکرہ کیا دیوبند کے صرف المعھد العلمی دیوبند کا تذکرہ کیا ـ
اگر چہ سرمایہ کی کمی وسائل کی قلت کی وجہ سے یہاں بھی طلباء کے خردونوش کے تعلق سے کچھ  کمیاں بھی ہیں جسے ضرور درست کرنا چاہئے اور ذمہ داران مدرسہ اس کے لئے فکر مند بھی ہیں لیکن اس کے باوجود اگر دارالعلوم کے بعد کوئی دیوبند میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے/یا کوئی اپنے بچے کو دیوبند ہی میں داخل کرانا چاہتا ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا متمنی ہے تو اسے ضرور اس ادارہ کا معائنہ اور اس کے نظام تعلیم وتربیت کا جائزہ لینا چاہئے
تعلیم تربیت کے صحیح نہج پر مالی نظام کی شفافیت کے ساتھ اگر اس وقت کوئی ادارہ دیوبند میں دینی خدمات انجام دے رہاہو تو واقعی وہ دین کا قلعہ ہے ایسے اداروں کا چلنا اور اس کا برقرار رکھنا اور زیادہ سے زیادہ اس کا تعاون کرنا اہل خیر حضرات کا دینی فرض بھی ہے اور اخروی صلاح وفلاح کا ذریعہ بھی 
آج کا یہ اجلاس بڑا معنی خیز اوراس اعتبار سے بھی بڑا مبارک ہے کہ اس اجلاس میں آج اس دیار کے باسی کی ایک جماعت بھی موجود ہے
جہاں کے محبین اسلام اور حامیان شریعت محمدیہ نے ایک بڑی طاقت کے مالک غرور وتکبر کے فرعون کو ذلت ورسوائی کے کیچڑ میں ڈبو دیا

جن  کے عزم واستقلال ، انابت الی اللہ ،اور نفاذ شریعت اسلام کی لگن ، اجراءے الاسلام کے فرض کے احساس نے ماضی کے سپر پاور روس سے ٹکر لی تو اس کی طاقت کو پاس پاس کیا اور حال کے سپر پاور، جدید اصلحےوٹیکنالوجی سے لیس امریکہ سے بے سروسامانی کے عالم میں کم وبیس سال تک  ناکوں چنے چبوایا اور اب اس کے لئے راہ فرار بھی آسان نہ رہ گئی تو ذلت و رسوائی کے ساتھ ان کے سارے مطالبات کو تسلیم کرکے اپنی جان چھوڑانے ہی میں عافیت سمجھی
ایسے ہی صفت کے حاملین کے لئے اقبال مرحوم نے کہا تھا کہ

ٹل نہ سکتے تھے اگـر جنگ میں اڑجاتے تھے
پاؤں شیروں کےبھی میداں سے اکھڑجاتےتھے
تجھ سے سرکش ہـواکـوئی تو بگڑ جاتے تھے
تیغ کیـا چیـزہے ہم تـوپ سے لـڑجاتـے تھے
نقـش توحید  کا ہـر دل پہ بٹھـایا ہـم نے
زیر خنجـر بھی یہ پیغــام سنـایاہم نے

جنھوں نے" ان الذین قالوا ربنااللہ ثم استقاموا " کا عملی مظاہرہ کیا تو "تتنزل علیھم الملائکة" کا انھیں مزدہ ملا اورہمیشہ ہمیش کے لئےایسے باہمت
واولوالعزم لوگوں کو خوش خبری بھی سنائی ہےکہ  " ولاتهنوا ولاتحزنوا وانتم الاعلون ان كنتم مؤمنين "
 ان حامیان باصفا نے جان مال ہر طرح کی قربانیاں پیش کرنے میں کوئی دریغ نہیں کیا، سلام ہو ان کی قربانیوں کو کہ اس فتح کے بعد نہ کوئی جشن وجلوس نہ ہی کسی طرح کا ہنگامہ بلکہ اس فتح پر بھی بارگاہ صمدی میں اللہ کا شکر بجالائے اور خدا کے حضور حمدوثنا پیش کی
ان کی یہ بیس سالہ ایسے وقت میں کہ جب عالم اسلام نے بھی منہ موڑ کر انھیں بے یارو مددگار چھوڑ دیا اور امریکہ نے اپنے 56 اتحادی ملکوں کی ماہر فوجیں اتار کر تمام طرح کی بندشوں میں جکڑکر بھی عزم وہمت کے ان پہاڑوں کو نہ ہلا سکی نہ جھکاسکی
 معھد العملی کی تعلیم وتربیت سے متاثر ہوکر وہاں کے بھی چند طلبہ تعلیم حاصل کرہے ہیں ان سرپرستان علماء قراء شعراء وحجاج کی ایک جماعت بھی آج کے اس اجلاس میں شریک رہی اور بہت اچھا تاثر لے رہی تھی