اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کوروناسے زیادہ افواہوں کی دہشت ✍🏻 از: محمـد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصــرہ دیــوبنـد 9358163428

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 22 March 2020

کوروناسے زیادہ افواہوں کی دہشت ✍🏻 از: محمـد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصــرہ دیــوبنـد 9358163428

کوروناسے زیادہ افواہوں کی دہشت 

✍🏻 از: محمـد عظیم فیض آبادی دارالعــلوم النصــرہ دیــوبنـد
          9358163428
ــــــ ــــــ ــــــ ــــــ ــــــ ـــــ
پورے ملک میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ افواہوں نے بھی پوری طرح تباہی مچارکھی ہے ہر طرف الگ الگ  افواہیں پھیلی ہوئی ہیں ایک ختم ہوتی ہے تو دوسری پھیلنے لگتی ہے اس لئے اپنے عقائد واعمال کی خبر لیں توبہ واستغفار کریں گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ آئندہ بھی گناہوں سے بچنے کی اللہ سے توفیق مانگیں
، کل کے جنتا کرفیو کی وجہ سے افواہوں نے تو ایک دم سے طوفان مچا دیا اور اس کی وجہ سے افواہوں کو اور زیادہ تقویت مل گئی اس لئے نہ افواہوں پر یقین کریں اور نہ
کورونا سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے 
ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ ـ

اس وقت ملکی حالات انتہائی سنگیں ہیں ہر طرف ایک طرح کی دہشت چھائی ہوئی ہے کورونا وائرس سے زیادہ افواہوں نے تباہی مچارکھی ہے طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں ایک افواہ وجھوٹھی خبردیــوبنـدکے حوالے سے بھی چل رہیں لیکن یہ سب جھوٹ ہے میں خود دیوبند میں موجود ہوں اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے
ان افواہوں پر بالکل بھی توجہ نہ دیں اسلام میں افواہوں کے پھیلانے پر بھی سخت وعید ہے اس لئے افواہ پھیلانا اور اس پرتوجہ دینا آپ کے لئے دینی نقصان کا باعث بھی جو خود ایک بلا ومصیبت ہے 
اور کورو نا وائرس سے زیادہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بس احتیاط برتیں زیادہ سے زیادہ توبہ واستغفار کریں صدقہ بلاؤں کو ٹال دیتاہے اس لئے جہاں تک ہو سکے صدقہ وخیرات کریں ، اور یہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ روئے زمین پر گناہوں کی کثرت اس طرح کے بلاؤں مصیبتوں کا سبب ہوتی ہیں ، اس لئے زیادہ سے زیادہ گناہوں سے توبہ کریں دعاؤں کا خوب اہتمام کریں
اپنے عقائد وایمان کو خراب ہونے سے بچائیں  افواہوں سے دور رہیں اس طرح کی بلاسند اورجھوٹھی خبروں کی پہلے اپنے علماء وائمہ سے تحقیق کریں ورنہ آپ بھی بلاوجہ الٹی سیدھی خبروں کے پھیلانے کے گناگار ہوں گے
 کورونا سے بچنے کا سب سے آسان طریقہ ماہرین و ڈاکٹر حضرات بتاتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھویا جائے قربان جائیں دین اسلام پرکہ اس نے ہمیں ہر نماز میں پانچ باروضو کرنے اور ہاتھ دھونے کی تعلیم پہلے ہی دے رکھی ہے آپ کورونا کے چکر میں NPR NRC کی دہشت کو بالکل بھی فراموش نہ کریں اور اس میں کسی طرح کی کوتاہی وغفلت نہ آنے دیں یہ ہم سب کی بڑی کامیابی ہوگی

 اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو