الہ آباد میں مودی کو کالا جھنڈا دکھانے والے تین افراد گرفتار
وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران تقریب کے مقام کے نزدیک کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے
الہ آباد: وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران تقریب کے مقام کے نزدیک کالا جھنڈا دکھانے کے الزام میں پولیس نے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) برجیش سریواستو نے بتایا کہ مو آئیما کے رہنے والے موہت یادو، کینٹ تھانہ کے راجا پور کے سوربھ یادو اور جارج ٹاؤن کے جے شنکر گیلری میں بیٹھے تھے۔ وزیراعظم کی تقریر کے دوران انہوں نے کھڑے ہوکر کالاجھنڈہ دکھانے کی کوشش کی جن کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کارکنان نے مخالفت کرتے ہوئے ان کی جم کر پٹائی کر دی۔
اس دوران پروگرام کے مقام پر اتفرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ آس پاس بڑی تعداد میں موجود پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے تینوں کو حراست میں لے کر دارا گنج تھانے لے گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں کے خلاف کئی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ حراست میں لئے گئے لوگ سماجوادی پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 16 فروری کو وارانسی میں جنگم باڑی مٹھ کی تقریب میں شامل ہونے پہنچے مودی کو کالے جھنڈے دکھائے گئے تھے۔