جمعیت یوتھ کلب نے نکالی نشہ بیداری مہم ریلی
رپورٹ :- محمد دلشاد قاسمی
روشن گڑھ / باغپت(١٣/مارچ ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ جمعیت یوتھ کلب کے محمودی دل کے اسکاوٹ اور روورس نے نشہ بیداری مہم ریلی نکالی، جس میں نشہ سے چھٹکارے اور اس کے نقصانات سے متعلق مختلف نعرہ لکھی ہوئی تختیاں ہاتھ میں لیے ہوئے تھے جیسے "تمباکو کا نقصان، موت کا پیغام، ہم نے ٹھانہ ہے ،ہمیں ھندوستان کو نشہ مکت بنانا ہے، جو کھیلے جوا اور پیے دارو،ان کے بچے لگائیں جھاڑو، وغیرہ وغیرہ
اس موقع پر گاوں کے موجودہ پردھان حاجی محمد ناظم نے کہا کہ یقیناً اسکاوٹ کا یہ ریلی نکالنا قابل تعریف ہے، کیونکہ اٰج کا معاشرہ شراب نوشی اور تمباکو نوشی کا بے حد عادی ہوچکا ہے، جس کے نقصانات رات دن ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اس لیے ہمیں اس متعلق اپنے معاشرہ کو بیدار کرنا ہوگا اور پورے معاشرہ کو نشہ سے اٰزادی دلانی ہوگی
مفتی محمد دلشاد قاسمی ناظم مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام نے کہا کہ شراب نوشی اور تمباکو کی لت بڑی بری لت ہے جو یقیناً قابل ترک عادت ہے کیونکہ ایسے عادی لوگوں سے ہر کوئی کتراتا ہے اور ان کو اپنے پاس بٹھانا بھی پسند نہیں کرتا اور پھر حدیث شریف میں بھی ہے کہ شراب تمام گناہوں کی جڑ ہے، اسی لیے اٰج معاشرہ میں تمام طرح کے جرائم کا ظہور ہورہا ہے اس لیے ہم اس بری لت سے اپنے اٰپ کو محفوظ رکھیں
اس موقع پر محمودی دل کے اسکاوٹ اور روورس اور گروپ لیڈر محمد عثمان، ماسٹر ستبیر سنگھ ،حاجی محمد جمیل، منشی محمد اسرائیل، حافظ عبد القیوم، مولوی محمد دلشاد امام وخطیب جامع مسجد کھٹاپہرلادپور وغیرہ وغیرہ موجود رہے