اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کرونا وائرس : مردم شماری اور این پی آر میں ہو سکتی ہے تاخیر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 21 March 2020

کرونا وائرس : مردم شماری اور این پی آر میں ہو سکتی ہے تاخیر

کرونا وائرس : مردم شماری اور این پی آر میں ہو سکتی ہے تاخیر

نئی دہلی،21؍مارچ ( 
ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہے کرونا وائرس کا اثر ہر کام پر پڑتا نظر آ رہا ہے۔یہاں تک کہ سینسس اور این پی آر میں بھی تاخیر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔سینسس اور این پی آر کا پہلا مرحلہ 1 اپریل سے شروع ہو کر ستمبر تک چلنا تھا، لیکن کرونا وائرس کے سبب ایسا لگ رہا ہے کہ اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ریاستوں کو 1 اپریل سے سینسس کا کام شروع کرنا تھا، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں لگ رہا۔وزارت داخلہ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے 1 اپریل کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ مردم شماری کرنے والے افسران کی کمی کی وجہ سے یہ عمل سست پڑ سکتا ہے۔ایسے میں وزارت سینسس اور این پی آر کے لئے دیگر راستے تلاش رہا ہے، جس سے مردم شماری کی جا سکے۔ کرونا وائرس کے باوجود مردم شماری اور این پی آر کے لئے اگر خود سے مردم شماری کا طریقہ اپنایا جاتا ہے تو اس سے درست اعداد و شمار نہیں مل پائیں گے۔بتا دیں کہ مردم شماری کے لئے خود سے ایپ کے ذریعے بھی ڈیٹا دیا جا سکتا ہے، جس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام کوششوں کے درمیان ایک چیز تو صاف نظر آتے ہیں کہ اس بار سینسس اور این پی آر میں تاخیر ہونا طے ہے۔اب تک پوری دنیا میں پربامنڈل وائرس نے تقریباً2.7 ملین افراد کو متاثر کر دیا ہے۔وہیں دوسری طرف اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار کا ہندسہ پار کر چکی ہے۔اٹلی کی حالت ان دنوں سب سے زیادہ خراب ہے، جہاں چین سے بھی زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔بتا دیں کہ اٹلی میں 47 ہزار سے بھی زیادہ لوگ متاثر ہیں اور 4 ہزار سے بھی زیادہ کی موت ہو چکی ہے۔بتا دیں کہ ہندوستان میں اب تک 250 سے بھی زیادہ لوگ کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہو چکی ہے