اترپردیش کے اکثر دینی مدارس میں سالانہ امتحان ملتوی
مدرسۃ الاصلاح سرائے میر( اعظم گڑھ)، جامعۃ الفلاح بلر یا گنج( اعظم گڑھ) ،الجامعۃ سلفیہ بنار س اوردارالعلوم وقف دیوبند (سہارنپور)جیسے اہم اداروں میں عید الفطرکے بعدسالانہ امتحان کا فیصلہ ۔ کچھ ذمہ داروں کے مطابق طلبہ کی حفاظت ضروری ہےاور تیاری کیلئے یکسوئی کی بھی ضرو رت ہے
حمزہ فضل اصلاحی
ممبئی : یہاں حاصل کی جانے والی معلومات کے مطا بق اترپر دیش کے اکثر دینی مدارس نے اپنے طلبہ کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سالانہ امتحان ملتوی کردیئے ہیں ۔ اب ان کے ہاں سالانہ امتحان عید کے بعد ہوں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مدار س میں تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئی تھیں مگر سالانہ امتحان کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا تھا ۔
اتوار تک مدرسۃ الاصلاح سرائے میر( اعظم گڑھ)، جامعۃ الفلاح بلر یا گنج( اعظم گڑھ) ،الجامعۃ سلفیہ بنار س اوردارالعلوم وقف دیوبند( سہارنپور) جیسے اہم اداروں نے عید کے بعد سالانہ امتحان کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں مدرسۃ الاصلاح کے صدر مدرس مولانا مفتی سیف الاسلام اصلاحی قاسمی نے ’ انقلاب ‘ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا :’’ اتوار کو مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ طلبہ اور اساتذہ کو کورونا وائرس کی وبا سے بچانے کیلئے سالا نہ امتحان عید ہی بعد لیا جائے گا ۔تاکہ طلبہ ذہنی سکون اور یکسوئی کے ساتھ امتحان دے سکیں ۔ اب سالانہ امتحان یکم جون سے ہوگا،۳۰؍ مئی ۲۰۲۰ء کومدرسہ کھل جائے گا ۔ ‘‘ اُن کے بقول : ’’طلبہ کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ وہ چھٹیوں کے دوران وقت ضائع نہ کریں ، تیاری کریں ، یہ ان کیلئے موقع ہے ۔ ‘‘
انقلاب نے جامعۃ الفلاح بلریا گنج کے ناظم مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی سے ’ سالانہ امتحان‘ کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہناتھا :’’ حکومت کی ہدایت اور کورونا وائرس کے ممکنہ اثر ات سے بچنے کیلئے احتیاطاً سالانہ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ سالانہ تعطیل کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے ۔ اب سالانہ امتحان یکم جون سے ۸؍ جون ۲۰۲۰ء تک ہوں گے ۔ باقاعدہ تعلیم کا آغاز ۱۵؍ جنو ری کو ہوگا۔ جو طلبہ مجبوری کےتحت اپنے گھروں کو نہیں جاسکے ہیں ، ان کو ہاسٹل میں تمام سہولیات فراہم کر نے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔ ‘‘
الجامعۃ السلفیہ بنار س کے ناظم اعلیٰ مولانا عبداللہ سعود بن عبد الوحید سلفی نے بھی امتحان ملتوی ہونے کی تصدیق کی ۔ انہوں نے انقلاب کو خصوصی گفتگو میں بتایا :’’کورونا وائر س کے خوف کے درمیان سالانہ امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گھر جانےوالے طلبہ اپنے ساتھ کتاب بھی لے گئے ہیں جہاں وہ تیاری کریں گے ۔ ‘‘ اُن کے بقول : ’’تعلیمی سرگرمیاں روکنے اور امتحان ملتوی کرنے کیلئے سرکاری دبا ؤ توتھا ہی ،ساتھ ہم نے بھی اپنے طور پر اس اقدام کو مناسب تصور کیا، کیونکہ اس سے طلبہ اوراساتذہ کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پورا موقع ملے گا ۔ دوسرے یہ کہ اس ماحول میں طلبہ کیلئے تیاری کرنا مشکل تھا ۔ایسے تناؤ کے ماحول میں وہ کس طرح تیاری کرتے ؟ ‘‘
الجامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتم مولانا محمدسفیان قاسمی نے طلبہ کے نام جاری پیغام میں کہا :’’ کورونا وائرس کےخوف کے درمیان فی الحال سالانہ امتحان کی کوئی تدبیر نظر نہیں آرہی ہے ۔ دوسرے یہ کہ طلبہ کا تحفظ بھی ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس میں کوئی غفلت نہیں برتی جاسکتی۔ اسی کے پیش نظرمجوزہ سالانہ امتحان ملتوی کیا جاتا ہے ۔ اب سالانہ امتحان ۸؍ شوال المکرم ۱۴۴۱ھ کو ہوگا ۔ ‘‘
انہوں نے ٹکٹ کینسل ہونے کے بعد ہاسٹل میں عارضی طور پرمقیم طلبہ سے خصوصی درخواست کی :’’ روانگی کے ٹکٹ میں آنے والی دشواریوں کےپیش نظر یہ طے کیا گیا ہےکہ جب تک ٹکٹ نہیں بن جا تا ہے ، اس وقت تک طلبہ ادارے میں قیام کریں ۔ اس درمیان تتکال ٹکٹ حاصل کرنے کی بھر پو ر کو شش کریں ۔ دارالاقامہ اور مطبخ کے نظام العمل میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ اگر ہنگامی طور پر کچھ ہوگا تو اس کا اعلان کیا جا ئے گا ۔ طلبہ ادارے کی ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔ ‘‘
.......
دیوبند :دارالعلوم میں احتیاط سے امتحان ہوگا
سہار نپور ( آئی این این ): یہاں دارالعلوم دیوبند میں ہنگامی طور پر سالانہ امتحان ہوگا لیکن اس میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔ اتوار کو اس سلسلے میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی سرپرستی میں دارالعلوم دیوبند کے مہمان خانہ میں ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی جس میں سالانہ امتحان کا نیا نظام الاوقا ت ترتیب د یا گیا ۔اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی بنارسی نے بتایا کہ اب سالانہ امتحان۲۶؍مارچ کے بجائے ۲۳؍مارچ سے شروع ہوں گے اور ۳؍اپریل کو ختم ہوں گے۔ امتحان گاہ میں احتیاطاً ۲؍ طلبہ کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ ہوگا ۔