جمیعتہ علمإ کے قدیم اور فعال رکن مولانا عبد الباری قاسمی کے انتقال پر جمیعتہ علمإ کا اظہار تعزیت۔
ممبئی :19/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
بڑے ہی رنج وغم کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ مولانا عبدالباری قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع ناسک جو کہ شیخ الحدیث اور امام و خطیب مسجد حمیدیہ بڑا قبرستان میں ایک مدت سے خدمات انجام دے رہے تھے ان کا آج بروز اتوار سہ پہر سول ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا جمعیۃ علماء شہر مالیگاؤں میں مختلف عہدوں پر فائز رہے اور گزشتہ چند ٹرم سے ہنوزجمعیۃ علماء ضلع ناسک کے صدر کے عہدہ پر فائز تھے،آپ ریاستی جمعیۃ علماء کی مجلس عاملہ کے رکن بھی تھے۔مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی مولانا مستقیم احسن اعظمی صدر، مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری، گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ اللہ رب العالمین مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔ ساتھ ہی اءمہ مساجد، ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔
از! شعبہ نشر و اشاعت جمعیۃ علماء مہاراشٹر

