رمضان المبارک میں تراویح کی نماز یں اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں مولانا محمد انیس الرحمن اسلامی
مدھوبنی :20/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
محمد سالم آزاد
رمضان المبارک ایک مقدس و متبرک مہینہ ہے جس میں کلام پاک کا نزول ہوا اور پوری دنیا کے مسلمان اسی مقدس مہینہ میں دیگر مہینوں کے مقابلے آٹھ رکعت نماز تراویح شب قدر افطاری زکوۃ صدقہ اور خیرات امداد دعاء توبہ استغفار وغیرہ عبادات کی کثرت اور نیک اعمال کا خصوصی طور پر کرتے ہیں اور ثواب دارین کی سعادتوں سے مالامال ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار مولانا محمد انیس الرحمن اسلامی بھواروی نے ایک پریس ریلیز کیا آپ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے مدنظر اس وقت مسجدوں میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد ہے اور سبھی گھروں میں ہی عبادات کر رہے ہیں آپ کو معلوم ہوکہ کورونا وائرس ایک مہلک موذی جان لیوا اور خطرناک لا علاج وبائی مرض ہے جو موت بن کر پوری دنیا کے سرو پر منڈلا رہی ہے جس سے بچنے کے لیے کورونا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ ہے جس پر عمل کرنے میں سب کے لئے بھلائی اور اس سے عافیت و نجات ہے آ پ نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات طبی ہدایات اور حکومت و انتظامیہ کے احکامات پر عمل در آمد یقینی بناتے ہوئے نماز پنج گانہ کی طرح نماز تراویح نماز سنت موکدہ اور جماعت سنت کفایہ بھی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں گھر میں دو تین آدمی ہونے اور کوئی لائق امامت کی صورت میں جماعت سے ورنہ تنہا پڑھیں اور خواتین تنہا تنہا پڑھیں کسی جگہ اجتماعی افطار کا اہتمام نہ کریں اور نہ ہی کسی دعوت میں شریک ہوں غریب روزہ دار وں کے افطاری اور سحری کا خصوصی خیال کریں افطاری کے نام پر جو نقدی وغیرہ میسر ہو تقسیم کریں اور بلا ضرورت اپنے گھروں باہر نہ نکلیں اور ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر نکلنے کی صورت میں ماسک گلفس پہن کر نکلیں اور ہر حال میں سماجی دوری بنائیں رکھیں قبل سحری تہجد یا قضا عمری پڑھ کر اور افطار کے وقت خصوصی دعاؤں کا احترام کریں آپ نے آخر میں کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کثرت سے ترجمہ و تفسیر کلام پاک کی تلاوت کریں اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں