اتر پردیش: آگرہ میں منگل کے روز سامنے آئے 65 پازیٹو کیس، لوگوں میں دہشت
اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک بار پھر کورونا کے کئی مریض ایک ساتھ سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ منگل کے روز صبح اور دیر رات آئی کچھ رپورٹوں میں 65 نئے لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ملے ہیں۔ گزشتہ 6 دنوں میں 153 کورونا پازیٹو معاملے سامنے آ چکے ہیں جو کہ ایک فکر انگیز بات ہے۔ سب سے زیادہ پرائیویٹ اسپتالوں میں تقریباً 135 کیس ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آگرہ میں اب کورونا متاثرین کی کل تعداد 306 ہو گئی ہے اور 6 لوگوں کی اب تک اس وائرس نے جان لے لی ہے۔