یوگی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں:اکھلیش
لکھنؤ: اترپردیش حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیش یادو نے کہا کہ بے موسم بارش سے بے حال کسان بربادی کے دہانے پر ہیں مگر حکومت کے پاس فصلوں کی نقصانات کی کوئی تفصیل نہیں ہے۔مسٹر یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ کورونا انفیکشن جھیل رہے کسانوں پر بے موسم بارش،آندھی اور ژالہ باری کی مار پڑی ہے۔ ان پر شدید بحرانی کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔روزی روٹی کے سبھی راستے بند ہوتے دکھ رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت کو کسانوں کے مفاد کی پرواہ نہیں ہے۔ اضلاع کے افسران کا رویہ بھی کسانوں کے تئیں کافی حوصلہ شکن ہے۔انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ گذشتہ تین مہینوں میں تین بار آندھی پانی اور ژالہ باری ہوچکی ہے۔اس میں درجنوں کسانوں کی اموات ہوئی ہیں۔ کھیت۔کھلہان میں گیہوں کی فصل پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہے۔ آم کی فصل کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہر بار جب کسان پر آفت آتی ہے وزیر اعلی کا ایک سانس میں کسانوں کے نقصانات کی تفصیل طلب کرتے ہیں اور دوسری سانس میں کسانوں کو مدد دینے کی ہدایت دے دیتے ہیں۔افسران بغیر کسی تفصیل ،ضلع میں مدد کس کی کریں گے۔کسانوں کے ساتھ دھوکہ دھڑی کی یہ سطحی سیاست بی جے پی کے کردار کا حصہ ہے۔ بی جے پی حکومت کی یہ بے حسی ہے کہ کسانوں کو ابھی تک کوئی راحت نہیں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکمرانی میں کسانوں کی فصل کا اخراجات سے زیادہ کی قیمت دلانے، سستا قرض دلانے، ایم ایس پی پر گیہوں خریدنے، کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے اور گنا ادائیگی میں تاخیر پر سود بھی دینے جیسے تمام اعلانات اور وعدوں کی تکبندی ہی اب تک دیکھنی کو ملی ہے۔ کسان اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کچھ کرنا ہے تو گاؤں۔گاؤں کسانوں کو مالی مدد دینے کے ساتھ ان کو کھاد،بیج،جرائم کش ادویہ،بجلی،پانی میں بھی راحت دے۔انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ بجلی گرنے، دیوار اور مکان گرنے سے ہوئی اموات پر فی شخص ان کے اہل خانہ کو 25۔25 لاکھ روپئے کی مالی مدد دی جائے۔فصلوں کو ہوئی نقصانات کی تلافی کے لئے مناسب معاوضہ دیا جائے۔