اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکز نظام الدین حکومت کی گھٹیا حرکت اور ہمارے چند فیس بکی مفکرین۔۔۔۔ حمزہ اجمل جونپوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 April 2020

مرکز نظام الدین حکومت کی گھٹیا حرکت اور ہمارے چند فیس بکی مفکرین۔۔۔۔ حمزہ اجمل جونپوری

مرکز نظام الدین حکومت کی گھٹیا حرکت اور ہمارے چند فیس بکی مفکرین۔۔۔۔
حمزہ اجمل جونپوری

مرکز نظام الدین جس پر حکومت کی گندی نگاہ پہلے سے ہی تھی آج وہ مودی میڈیا (گودی میڈیا) کے ذریعہ سے کامیاب ہونے کی کوشش کر رہی ہے ( ان شاء اللہ وہ اپنھ مقصد میں منھ کی کھائیں گے ) لیکن امت کے جیالے محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ہر طرح سے انکا دفاع کر رہے ہیں انکی آواز میں آواز ملا رہے ہیں انکی قدم سے قدم ملا رہے ہیں  تو وہیں کچھ مفکرین اور فیس بکی مجاہدین تبلیغی جماعت پر لعن طعن کر رہی ہے اور حکومت کے رویے کو صحیح ٹھہرا رہی ہے میں ان چند گنے چنے اور کم عقل بیوقوف نوجوانوں سے عرض کرنا چاہتا ہوں اختلاف کے لئے ابھی بہت وقت ہے اختلاف کر لینا فیس بک پر جماعت کے خلاف بعد میں بھڑاس نکال لینا لیکن ابھی وہ وقت نہیں ہے ہم انکے خلاف ہوں ابھی تو انکے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے سو آپ سے ادبا التجا ہے ایک جان بنو ایک شان بنو طوفان بنو للکار بنو ۔۔۔۔
مرکز نظام الدین نے پہلے سے ہی حکومت کو تنبیہ کر دیا تھا اور انکے پاس لکھ بھیجا تھا کہ ہمیں کچھ بسوں کی ضرورت ہے جس کے ذریعہ سے ہم اپنے بھائیوں کو انکے گھروں تک پہنچا دیں لیکن حکومت نے اسکی طرف توجہ نہیں دی اور آج پولیس وہاں گھس کر اسکے انتظامیہ پر کیس ٹھوک دیا اور میڈیا نے اپنی گندی حرکت کو پھر سے سامنے لاتے ہوئے اسکو بڑھا چڑھا کر پیش کیا کہ مرکز میں 1500 آدمی چھپے ہوئے ہیں انکو وہ تحریر نہیں دکھی جس میں مرکز والوں نے حکومت سے مدد مانگی تھی انکی آنکھوں پر عصبیت کا چشمہ ہمیشہ کی طرح اس وقت بھی لگا ہوا تھا۔۔۔
 وہ وائرس جس کی چپیٹ میں سارا جہان ہے اسے بھی گودی میڈیا ہندو مسلمان کرانے پر تلی ہے یہ ہندو مسلم کا وائرس کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے اور انکا ساتھ ہمارے کچھ بہکے ہوئے نوجوان بھی دے رہے ہیں اور انکی تائید میں لمبے لمبے مضامین لکھ رہے ہیں ۔۔۔ اللہ انکو عقل سلیم عطاء فرمائے
یاد رکھنا نوجوانوں یہ آپ کی چند تحریر جو حکومت کا ساتھ دے رہی ہے یہی آپ کی شہریت پر سوال کھڑا کر چکی ہے اسکے ارادے مسلمانوں کے حق میں درست ہو ہی نہیں سکتے
میں ان نوجوانوں سے کہتا ہوں خدا کے لئے اپنے قلم کو روک لیں خدا سے ڈریں معافی مانگیں
اللہ اس بلا سے ہم سب کو محفوظ رکھے اور اس عذاب کو ہم پر سے اٹھا لے 🤲😓

سارے غم سارے گلے شکوے بھلا کے اٹھو
دشمنی جو بھی ہے آپس میں بھلا کے اٹھو
 اب اگر ایک نہ ہوپائے تو مٹ جاؤ گے،
خشک پتوں کی طرح تم بھی بکھر جاؤ گے،
خود کو پہچانو کہ تم لوگ وفا والے ہو
مصطفی والے ہو مومن ہو خدا والے ہو

حمزہ اجمل جونپوری