*رمضان المبارک میں مسلمانوں کے لیے چھ اہم کام*
تحریر : مفتی اشفاق احمد اعظمی
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں چھ اہم باتوں کی ہدایت کی ، اولا رمضان کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کی اور فرمایا کی اس ماہ کا اللہ تعالی کے یہاں خصوصی انتظام و انصرام کیا جاتا ہے شیاطین قید کردیے جاتے ہیں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں پچھلے پہر ہر رات بندوں کی حاجت پورا کرنے اور مشکلات دور کرنے کے لئے اللہ کا دربار لگتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مندرجہ چھ اہم کام کو بتایا
*(1)* رمضان المبارک کے دنوں میں روزہ رکھنا فرض ہے روزہ صبح صادق سے لے کر سورج ڈوبنے تک تین باتوں سے اپنے آپ کو روکنے کا نام ہے کھانا ، پیا جماع کرنا ، اس کے لیے صبح صادق سے پہلے سحری کھانا سنت ہے اور نیت کرنا ضروری ہے اگر نیت کرنا بھول گیا تو دوپہر سے پہلے نصف النہار شرعی تک گیارہ بجے تک کرلے ، صبح صادق سے پانچ سے دس منٹ پہلے سحری مکمل کرلے ، اذان کے دوران کچھ نہ کھائے پئے روزہ فاسد ہوجاتا ہے اذان سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد ہوتی ہے روزہ کے اندر روحانیت بڑھانے کے لیے دن بھر ہر برے کام سے بچے اور ہر نیک کام میں پیش قدمی کرے سورج غروب ہونے سے تین سے پانچ منٹ بعد افطار کرے اور دعا کرے مدارس سے شائع شدہ تقویم پر عمل میں احتیاط سے کام لے ورنہ سورج غروب سے پہلے غلطی سے بھی افطار کر لیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا
*(2)* رمضان کی راتوں میں تراویح پڑھنا سنت ہے عشاء کی نماز کے بعد بھی بیس رکعت جماعت سے تراویح مسنون ہے تراویح کا اجر ثواب بہت زیادہ ہے ایک قرآن ختم سنت ہے ختم قرآن کے بعد رمضان کی آخری رات تک تراویح پڑھی جائے گی پچھلے پہر اٹھ رکعت تہجد کی نماز قرب الہی کا ذریعہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز رمضان و غیر رمضان میں ہمیشہ پڑھتے تھے پچھلے پہر دعا قبول ہوتی ہے اور اہل وعیال کے ساتھ پورے عالم کے انسانوں کی ہدایت و انسانیت کے لیے اور وبائی مرض سے نجات ، خصوصاً ہندوستان میں حالات کی تبدیلی کے لیے خصوصیت سے دعا کریں
*(3)* ماہ رمضان کے تین عشرے ہوتے ہیں تینوں کی قدر کرنی چاہیے ممکن ہے آئندہ موقع نہ ملے پہلا عشرہ رحمت کا ہے دوسرا دوسرا عشرہ مغفرت کا ہے تیسرا عشرہ جہنم سے خلاصی کا ہے تینوں عشروں میں فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر اور نفل کا ثواب فرض کے برابر ملتا ہے رمضان کی ایک ایک اسکیم سے پورا فائدہ اٹھاییں رمضان کی محرومی ہر خیر سے محرومی کے مترادف ہے
*(4)* رمضان کا مہینہ صبر کا مہینہ ہے صبر کا بدلہ جنت ہے روزہ کی فطری مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں لوگوں کی کڑوی کسیلی اور ترش باتوں پر عفو درگزر کریں نہ الجھیں ، نہ بدلہ کے لیے سوچیں ، معاف کریں ، اور نرمی سے کہہ دے میں روزے سے ہوں بات ختم ہو جائے گی روزہ داغدار ہونے سے بچ جائے گا
(5) رمضان کا مہینہ موساة و ہمدردی کا ہے اس مہینے میں اللہ تعالی ایمان والوں کی آمدنی بڑھا دیتا ہے دسترخوان وسیع کر دیتا ہے دل دریا کر دیتا ہے فائدہ اٹھائیں دوسروں کی خیر گری کریں ، ماتحتوں سے نرم برتاؤ ، کام میں تخفیف ، روزہ داروں کو افطار کرانے کا اہتمام کریں ، حدیث میں دودھ یا پانی سے افطار کرانے پر بھی مغفرت کا وعدہ ہے
(6) رمضان لیلۃ القدر کا مہینہ ہے اس مہینے میں ایک رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا اس ایک رات کا ثواب ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے یہ رات رات آخری عشرہ کی طاق راتوں میں پائی جاتی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عشرہ کا اعتکاف معمول ہمیشہ رہا ہے اگر گھر پر ہیں تو پھر آخری عشرے کی طاق راتوں کو جاگ کر عبادت میں مصروف رکھیں اور لیلۃ القدر کو حاصل کریں اعتکاف کرنے والوں کو لیلة القدر کاحصول انشاءاللہ یقینی ہوتا ہے