آو سب مل کر بولیں ہم دیا نہیں جلائیں گے
بقلم ✍شاھد صدیقی جمدھاں جون پوری
اس وقت ہم انسانوں کے گناہوں کی وجہ سے جو وباء ہم پر پھوٹ رہی ہے اس سے پوری دنیا آج پریشان و بے بس ہے اور یہ وباء یورپ و دنیا کے اور ممالک کے ساتھ ساتھ بھارت کو جس طرح اپنی لپیٹ میں لے رہا ھے اس سے یہاں کا مزدور پیشہ ور (غریب طبقہ) خود کشی کے دہانے پر ہے ایسے وقت میں بھارت کے وزیر اعظم 2 اپریل کو 9 بجے صبح قوم سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ کرونا وائرس بھارت میں بہت ہی خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اس کو ہرانے کے لیے 5/ اپریل کو رات 9/ بجے 9 /منٹ تک آپ اپنے گھروں کی تمام لائٹوں کو بند کرکے گھر کے دروازہ، بال کنی اور چھت پر دیا وغیرہ جلا کر تالیاں اور تھالیاں بجائیں تو کرونا ہار جائے گا
ایسے وقت میں ہم مسلم قوم کے ساتھ ساتھ دیگر قوموں کو کیا کرنا چاہیے ہمیں اس کے بارے میں غور و فکر کرنا ہے اور وزیر اعظم کو یہ بتا دینا ہے کہ ہم آپ کے مذہب کی تائید نہیں کرسکتے ہم دیا نہیں جلا سکتے کیوں کہ یہ سب ہندو مت کی مذہبی رسوم ہیں کہ چراغاں کر کے (لکشمی اور سرسوتی) سے مصیبتوں اور بلاوں سے نجات کی دعائیں مانگی جائے جو کہ کھلم کھلا شرک ہے ہم تالیاں اور تھالیاں نہیں بجا سکتے کیوں کہ یہ سب خطوات الشیطن میں سے ھیں اور ہم شیطان کے نقش قدم پر نہیں چل سکتے دوسری بات یہ کہ اے وزیر اعظم آپ کو کس نے مشورہ دیا کہ ایسا کرنے سے کرونا ہار جائے گا آپ ذرا تین قدم آگے بڑھ کر مجھ سے مشورہ کرتے تو میں آپ کو بتاتا کہ کرونا وائرس یقینا اس وقت ہار جائے گا جب ظلم ہونا بند ہوجائے گا، جب حکومت پر قابض لوگوں کی طرف سے مظلوم و غریب عوام کو امن و سکون سے رہنے دیا جائے گا، جب عدالتوں کو انصاف گاہ بنا دیا جائے گا ،جب ایوان( پارلیمنٹ و راجیہ سبھا) کو حق پر مبنی قانون پاس کرنے کی جگہ بنا دیا جائے گا ،جب قتل و قتال کو بند کردیا جائے گا ،جب مذہبی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر ایک انسان ہونے کا ثبوت دیا جائے گا اس کے بغیر کرونا نہیں ہارے گا بلکہ ایک خطرناک شکل اختیار کرکے لقمہ اجل بناتا جائے گا
اور ہم تمام مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ کوئ بھی وباء یا مصیبت جو اللہ تعالی کی طرف سے انسانوں پر نازل ہوتی ہیں وہ انسانوں کے غلط اعمال(کفر و شرک، بدکاری اور فریب کاری )کا نتیجہ ہوتی ہیں جو بغیر رجوع الی اللہ، قرآن کی تلاوت، تسبیحات اور اذکار کے دور نہیں ہو سکتی ہیں اس لیے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ دینی حالات درست کریں،نمازوں کی پابندی کریں،گناہوں سے پرہیز کریں اور توبہ و استغفار کی کثرت کریں نیز مذکورہ اعمال شرکیہ سے کلی طور پر اجتناب کریں، آج گھروں کی تمام لائٹوں کو بند کر کے دیا ،موم بتی اور کسی بھی قسم کا نیا چراغاں ہرگز ہرگز نہ کریں اور اس وباء کے خاتمہ کے لیے دعاوں کا اہتمام کریں ۔۔۔۔۔
احتیاطی تدابیر اور امداد تا اختتام وباء جاری رکھیں اللہ ضرور اجردے گا انشاء اللہ
دعوات صالحہ میں یاد رکھیں
