اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکز نظام الدین اور ہماری کارکردگی از ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 7 April 2020

مرکز نظام الدین اور ہماری کارکردگی از ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

مرکز نظام الدین اور ہماری کارکردگی

از ✍️ حبیب الرحمن سلطانپوری

صحیح دلائل سے آگاہ کرنا ہمارا
 ملی فریضہ ہے، مگر یہ آج کل البول والبراز کہاں سمجھنے والے، قوم مسلم پر اس سے بڑے بڑے پروپیگنڈے کیے گئے مگر کچھ بال باکا بھی نہ ہوا، اور ان شاء اللہ کچھ ہوگا بھی نہیں، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں اپنی جذباتی ملت کو حالات کا پیچ وخم سمجھنا ہوگا، ورنہ یہ قوم خود کے پھیلاے ہوے تانے بانے میں الجھ کر خود کے اقدار کو کھو دے گی، اولے دن سے علماء کی طرف سے فتوے، لیٹر پیڈ، بیانات اور دوسرے ابلاغ وترسیل والے ذریعے سے بتایا جارہا ہے کہ گھروں میں نماز پڑھیں، مسجد میں جماعت سے احتراز کریں، امام وموذن اور خادم پر اکتفا کر لیں، مسجد کو سنسان اور غیر آباد ہونے سے بچالیں، مگر یہ قوم چپ وراست سے منہ موڑے، نتائج سے لاعلم اپنی ہی الٹی چال چلنے پر خوش ہے،
یہ بات رکھیں جب بھی کوئی قوم اپنے علما اور قائدین سے روگردانی کرے گی اس کا نتیجہ یہی ہوگا، آخر کار ملک میں سنگھی اور نارنگی بھیڑیوں کو موقع ملا اور وہ ساری بے بنیاد باتیں میڈیا کے ذریعے پھیلاے جس کے بارے میں تبلیغی ذمہ داروں نے سوچا بھی نہیں ہوگا،