پی ایم مودی آج رات آٹھ بجے ملکی باشندوں سے خطاب کریں گے
نئی دہلی: 12/مئی 2020 آئی این اے نیوز
وزیر اعظم نریندر مودی آج رات 8/بجے قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کی گئی۔
پی ایم مودی پیر کے روز ملکی حالات کا جائزہ لینے وزرائے اعلی کے ساتھ چھ گھنٹے طویل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مشاورت کی تھی۔ جس میں جہاں کورونا سے نمٹنے پر غور کیا گیا اور پی ایم مودی نے 17/مئی کے بعد بھی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا عندیہ پیش کیا وہیں ملک کی گرتی معیشت کو لیکر کافی غور و خوض کیا گیا۔ اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے بھی مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ وزرائے اعلی کے اس اجلاس۔ کے بعد وزیر اعظم کا قوم سے خطاب کافی اہم ہوگا جس پر پورے ملک کی توجہ مرکوز رہے گی۔
