*عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں: مولانا محمد علی نعیم رازی*
*لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کی جانب سے رفاہی کام ناقابل فراموش*
لکھنؤ :21/مئی 2020 آئی این اے نیوز
*معروف عالم دین اور کل ہند رؤیت ہلال کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد علی نعیم رازی* نے پریس کو جاری ایک بیان میں آئیندہ عید الفطر کے بارے میں ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کریں اور نہایت سادگی کے ساتھ عید منائیں
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں دوماہ سے جاری لوکڈاؤن کے قوانین کا جس خوش اسلوبی سے مسلمانوں نے احترام کرتے ہوئے محکمہ صحت کی تمام تر ہدایات پر عمل کیا ہے وہ یقینا قابل مبارکباد ہے
نیز پورے ملک میں مسلمانوں نے اس دوران جو غریب طبقے کے لئے رفاہی خدمات کو بلاتفریق مذہب وملت کے انجام دیا ہے اسکی نظیر ملنا مشکل ہے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ جس طرح سے میڈیا نے اس پورے دورانیہ میں مسلمانوں کو خاص نشانہ بناتے ہوئے بیماری کے لئے مورد الزام ٹھہرایا وہ افسوسناک اور ملک کے مستقبل کے لئے باعث تشویش ہے لیکن یہ امر قابل تحسین ہے کہ ملک کے باشعور طبقہ نے میڈیا کے ان پروپیگنڈوں کو سرے سے خارج کردیا
مولانا محمد علی نعیم رازی نے آئندہ عید الفطر کے حوالے سے ملت اسلامیہ سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اس مرتبہ صبر کرتے ہوئے عید سادگی کے ساتھ منائیں اور نماز عید میں بھی وہی طریقہ کار اختیار کریں جو گزشتہ دوماہ سے کئے ہوئے ہیں
مساجد میں پانچ افراد ہی نماز ادا کریں اور اسی طرح پانچ پانچ افراد گھروں میں عید کی نماز کا اہتمام کریں لیکن جو افراد نہیں کرسکتے ہیں وہ اپنے گھروں میں چاشت کی دورکعت نماز ادا کریں انشاءاللہ اللہ تعالیٰ اسی پر اجر مرتب فرمائیں گے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ موجودہ حالات میں احتیاط کا یہی تقاضہ ہے جس کی وجہ سے علماء کرام نے یہ فیصلہ کیا ہے
مولانا محمد علی نعیم رازی نے تمام فرزندان توحید سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام میں عبادات کا کثرت سے اہتمام کریں اور اس خطرناک وباء کے خاتمے کے لئے دعائیں کریں نیز صدقةالفطر کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں