مدارس اسلامیہ /امداد ونصرت کے تقاضے
✍🏻 از: محمد عظیم فیض ابادی دارالعــلوم النصـرہ دیــوبند
9358163428
اس وقت ملک کے جو حالات ہیں وہ کسی بھی شخص سے چھپے ہوئے نہیں ہیں غریب ومتوسط طبقہ کا تو برا حال ہے مالدار وکاروباری حضرات
بھی کچھ کم پریشان نہیں ہیں مہینوں کے نقصان کی بھرپائی کی کوئی سبیل نہیں ہے پھر رمضان المبارک میں آمدنی ومنافع کے جو برکات تھے اس بھی محروم ہوگئے
ان حالات میں دینی اعتبار سے سب سے زیادہ جومالی خسارے کا شکار ہیں وہ مدارس اسلامیہ ہیں جو آپ جیسے اصحاب خیر حضرات اور عام مسلمانوں کے عطیات امداد صدقات وزکاة سے پورے سال فراوانی کے ساتھ چلتے ہیں اور اسی ماہ رمضان میں پورے سال کا صرفہ اکٹھا کر لیتے ہیں اور بے فکری کے ساتھ دین کی خدمت میں منہمک رہتے ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ مدارس اسلامیہ ہی ہندوستانی مسلمانوں کے دین وایمان کی حفاظت کا ذریعہ ہیں ، مدارس اسلامیہ سے ہزاروں لاکھوں طلباء کرام وعلماء دین کی جو کھیپ اخلاق وکردار کے سانچے ڈھل کرمعمولی تنخوہوں پر، قرآن وحدیث ، درس وتدریس ، تصنیف وتالیف ،امامت وخطابت کے فرائض انجام دے رہا ہے ان سب کاسہرا انھیں بہی خواہان ملت کے نام جاتاہے جن کی دادو دہش مدارس اسلامیہ کی مالی مشکلات کو حل کردیتا ہے اور اس طرح دین کی نشر واشاعت ، اور اسلام وشعائر اسلام کی حفاطت کا فرض کفایہ بھی انھیں مدارس کے توسط سے ادا ہوتا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان کے مدارس ہندوستانی مسلمانوں کے لئے دین کے اعتبار سے ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں
اسی وجہ سے مسلسل دشمنان دین کی نظروں میں مدارس علماء دین کھٹکتے ہیں اور طرح طرح سے علماء ، مدارس سے عام مسلمانوں کو بدظن کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ عوام دین سے بےزار ہوجائیں آپ حضرات نے ہمیشہ جب بھی ضرورت پڑی ہمت سے زیادہ بڑھ چڑھ کر مدارس کی امداد وحمایت میں حصہ لیا ہے ہمیں شدت سے یہ احساس ہے کہ کورونا کی اس مہاماری میں آپ بھی کاروباری اعتبارسے بہت مثاثر ہوئے اور مزید ان ناگفتہ بہی حالات میں ناداروں، مفلسوں، مزدوروں، غریبوں، محتاجوں کی اس لاک داؤن میں مسلسل نصرت وامداد کر رہے ہیں ملک کے نوجوانوں ،مالداروں اور عوام نے جو خدمات کی ہیں ان کو الفاظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتااس کے باوجود آپ حضرات کی ہمت وحوصلے اور دین کا درد مدارس وعلماء سے والہانہ لگاؤ اور مدارس کی فکر کے پیش نظر یہی امید ہے کہ آپ مدارس کو محتاج نہیں ہونے دین گے
اس لئے اہل خیر حضرات دردمندانہ التماس ودرخواست ہے کہ ان حالات میں سفراء اور علماء آپ تک نہیں پہنچ سکتےتوآپ کو ان کے حصے کا اجروثواب بھی یعنی رمضان المبارک کے مہینے میں سفر کرکے آپ تک پہنچنے اور سفر میں طرح طرح کی مشقتوں کے چھیلنے کا اجر وثواب بھی آپ کےاز خود مدارس کی خدمت کرنے کی وجہ سے آپ ہی کے کھاتے میں جائے گا ان شاء اللہ لہذا آپ حضرات سے درخواست و التماس ہے جب بھی حالات درست ہوں یاجب آپ کو موقع ملے مدرسے کی خدمت فرمائیں مدارس کے اکاونٹ یا ان کے سفراء ومدرسین کے اکاونٹ میں ان کے حصے کی رقم ڈال کر رسید حاصل کرلیں
جزاکم اللہ احسن الجزاء
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ظاہری باطنی ہر اعتبار سے ترقیات سے نوازے آپ کے جان مال عزت آبرؤ کی حفاظت فرمائے ، آپ کے کاروباری اعتبار سے خوب خوب ترقیات سے نوازے ، آپ کو آپ کے اہل خانہ کو تمام بلاؤں مصیبتوں پریشانیوں سے محفوظ رکھے آپ کے کاروبار میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور فرمائے دشمنان اسلا م کی سازشوں سے ہم سب کی حفاظت فرمائے تمام مسلمانوں کے جان مال عزت آبرؤ کی حفاظت فرمائے اور گناہوں نافرمانیوں سے ہم سب کو محفوظ رکھے ملک میں امن وامان قائم فرمائے
آمیں یارب العالمین
محمـد عظیم فیض آبادی دارالعـلوم النصرہ دیـوبند