اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوپی:باہر پھنسے طلبہ و مزدوروں کو واپس لانے کی حکمت عملی پر غور باہر پھنسے مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کرتےہوئے یو پی حکومت نے کہا ہے کہ وہ تھوڑا انتظار کریں حکومت ان کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 May 2020

یوپی:باہر پھنسے طلبہ و مزدوروں کو واپس لانے کی حکمت عملی پر غور باہر پھنسے مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کرتےہوئے یو پی حکومت نے کہا ہے کہ وہ تھوڑا انتظار کریں حکومت ان کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔


یوپی:باہر پھنسے طلبہ و مزدوروں کو واپس لانے کی حکمت عملی پر غور

باہر پھنسے مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کرتےہوئے یو پی حکومت نے کہا ہے کہ وہ تھوڑا انتظار کریں حکومت ان کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔

کوٹہ ،ہریانہ اور پریاگ راج سے طلبہ و مزدورں کو واپس لاکر ان کے گھروں تک پہنچانے کے بعد اب اترپردیش حکومت لا ک ڈاؤں کے درمیان آنے والے دنوں میں دیگر ریاستوں میں پھنسے طلبہ و مزدوروں کو واپس لانے کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔
جمعرات کو مدھیہ پردیش سے تقریبا 3ہزار مزدوروں کا تبادلہ کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں اتراکھنڈ اور راجستھان سے مزدوروں کو واپس لانے کا منصوبہ ہے۔حکومت نے افسران سے نوئیڈا،علی گڑھ اور دہلی میں پھنسے طلبہ کو بھی واپس ان کے گھروں کو بھیجنے کے لئے خاکہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلے ٹیم۔11 کی جمعرات کو وزیر اعلی کی ساتھ ہوئی میٹنگ میں لئے گئے ۔
میڈیا اہلکار کو ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) نے بتایا کہ یوپی کے 3ہزار مزدور100بسوں کے ذریعہ آج مدھیہ پردیش سے جھانسی اور پریاگ راج پہنچ رہے ہیں۔اس کے بدلے میں مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو 40بسوں کے ذریعہ سرحد پر پہنچایا جائےگا۔
مسٹر اوستھی نے بتایا کہ اب افسران گجرات، اتراکھنڈ اور راجستھان میں پھنسے مزدوروں کو واپس لانے کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔علاوہ ازیں نوئیڈا،علی گڑھ اور دہلی میں پھنسے طلبہ کو بھی انکے گھروں تک پہنچایا جائےگا۔
ہم دوسری ریاستوں کے افسرا ن سے رابطہ کر کے وہاں پھنسے مزدورں کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔وہاں سے ایسے مزدور ہی واپس آنے کے اہل ہوں گے جنہوں نے اپنی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل چیک اپ بھی کرایا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ریاستوں سے آنے والے مزدوروں کی ریاست میں داخلے کے وقت چیکنگ ہوگی اور انہیں 14دنوں کے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
وہیں دوسری جانب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دوردراز علاقوں میں پھنسے ہوئے مزدوروں سے پیدل سفر نہ کرنے کی اپیل کرتےہوئے کہا کہ انہیں تھوڑا انتظار کرنا چاہئے حکومت ان کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کر کے انہیں بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔
اترپردیش حکومت نے پہلے ہی ہریانہ سے 12ہزار مزدوروں اور کوٹہ سے 11500 طلبہ اور دہلی۔یوپی سرحد سے 4لاکھ مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکی ہے۔باہر پھنسے مزدوروں اور طلبہ کو ریاست میں واپس لانے کی کاروائی کے پیش نظر وزیر اعلی نے افسران کو قرنطینہ مراکز کی اہلیت میں اضافہ کا حکم دیا ہے۔اور قرنطینہ مراکز میں سات سے 10 لاکھ تک کے افراد کے رکنے کے لئے تمام سہولیات کا جلد از جلد انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔