اللہ کےانعامات کی قدر کرواللہ نوازے گا
از شیخ المشائخ عارف باللہ حضرت مولانا عبد الرشید صاحب المظاہری شیخ الحدیث مدرسہ بیت العلوم سراۓ میر اعظم گڑھ یوپی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج کے دنیا کے بدلتے حالات نے ہمیں بتادیاکہ ہمارے لئے اللہ تعالی کی طرف متوجہ ہونے کی کس قدر ضرورت ہے اور خداۓ تعالی کی ذات والاصفات سے غفلت وبے توجہی ہمارے لئے کس قدر مضر اور سخت نقصان دہ ہے ماہ مبارک کی آمد سے قبل ہی سے روزوں اور تراویح وعبادات کی آسانی کیلئے دعائیں خوب ہوئیں اس کو ہر دعاء کرنے والا بھی خوب جانتاہے اپریل مئی کا موسم گرمی کی سختی کا بہت ہی سخت موسم ہے مولوی اسمعیل میرٹھی نے لکھاہے
مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ
بہاایڑی سےچوٹی تک پسینہ
پسینہ اوپر سے نیچے تک اتر تااور نزول کرتاہے مگر محترم نے مبالغہ کیلئے اس کے بر عکس سے تعبیر کیاہے
روزہ رمضان کس قدر سہل ہوا اس کو ہر روزہ دار جانتاہے اور تراویح کس قدر سہل ہوئ اس کو تراویح پڑھنے والے خوب جانتے ہیں ائمہ کرام اور مقتدی حضرات سب کو اس کا تجربہ ہوا اور الحمد للہ یہ موسم مختلف اور متعدد گرم صوبوں میں رہا اور ہم نے اس کا کتنا شکریہ اداکیا یہ ہم میں سے ہر ایک جانتاہے ہماری عادت ہی کچھ ایسی غفلت کی ہوگئی ہے نعمتوں پر شکریہ ادا کرنے کا جو حق ہم میں سے ادا ہوسکتاہے اس کو بھی نہیں کرتے یہ ہم کو خود اپنی ذات سےشکایت ہے اس موسم کی خوبی کا اندازہ اخیر کے ان ایام میں بہ خوبی ہوگیاجو چند قلیل ایام میں موسم گرم ہوا اور رمضان شریف کے گزرنے کے بعد اس میں اور بھی گرمی اور تپش آگئی
الحمد للہ میری اپنی کم فہمی کے اندازے سے امسال جہاں تک بندہ کا ناقص خیال پہنچتا ہے عبادت تلاوت ذکر خوب ہوا اور گھروں کی ذکر وعبادت سے خوب رونق بڑھی اگرچہ حالات دل کو پژمردہ کررہے تھے مگر ماہ مبارک کی برکت بھی خوب ظاہر ہوئ خوب دعائیں ہوئیں اللہ تعالی سے پختہ اور قوی امید ہیکہ ہماری دعائیں قبول ہوچکی ہیں ان شاء اللہ العزیز حالات پرسکون ہوں گےاور مرض اور وبادور ہوگی البتہ سال بہ سال ماہ بہ ماہ یومافیوما زمانہ قیامت سے قریب ہوتاجارہاہے
اس لئے یکے بعد دیگرے حالات کا آنا بھی کوئ عجوبہ نہیں بس اللہ تعالی سے عافیت کی دعا کرتے رہیں اور کسی بھی حال میں نا امید نہ ہوں ایمان میں تزلزل نہ آۓ ایمان میں قوت پیدا کرنے کیلئے اور مضبوطی اور استقامت کیلئے علماء اہل تقوی واہل دل سے رابطہ رکھیں اور لاحول ولاقوۃ الا باللہ کا ورد رکھیں ایمان ویقین میں کمزوری پیداکرنے والے مضامین اور لٹریچر اور افراد سے کلی اجتناب کریں
اگر ایمان کے ساتھ خاتمہ ہوگیا تو ان شاء اللہ آگے کی تمام منزلیں آسان ہوں گی اور کوشش برابر جاری رہے کہ کوئ کام خلاف سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور خلاف مرضی مولی نہ ہو
رمضان المبارک میں جو دعائیں اللہ تبارک وتعالی سے کیاہے اور جوعہد و پیمان کیا ہے رمضان کے بعد آخری سانس تک اس کا پاس ولحاظ کریں ہر وقت اللہ تعالی کی طرف توجہ اور دھیان رہے جس کا ایک اثر یہ ہوناچاہئے کہ کوئ کام اس کی مرضی کے خلاف نہ ہو ہر وقت یہ تصور دل میں بساہواہو کہ ہمارا آقا ومولی ہمارے ظاہر کوبھی دیکھ رہاہے اور ہمارے باطن کو بھی دیکھ رہاہے وہ علیم و خبیر ہے سمیع و بصیر ہے اس سے چھپ کر ہم کوئ کام نہیں کرسکتے اللہ کی ذات وصفات پر ایمان کایہی اثر ہوناچاہئے کہ ہر دم چوکنے اور ہوشیار رہیں
جن طاعات کو رمضان میں کیاہے ان کا التزام رکھیں جن گناہوں سے توبہ کیا ہے ان سے اور تمام گناہوں سے بچتے رہیں لوگوں کے ساتھ احسان ، حسن سلوک ، غم خواری ، پڑوسیوں کے حقوق اور تمام اہل حقوق کے حقوق جان پہچان کر ادا کرتے رہیں
آج مصیبت آئی ہے کہ ایک دوسرے کی ملاقات ، مصافحہ ، معانقہ ایک ساتھ کھانا ، پینا ، دینی مجالس محافل مساجد میں اکٹھا ہونا درس وتدریس کا انقطاع ہوگیا ہے یہ ہمارےگناہوں کا نتیجہ ہے سامری نے ایک گناہ شرک کرنے کرانے کا کیا تو اسے ایک مرض لاحق ہوگیا تھا کوئ اس کے قریب جاتاتھا تو کہتا لامساس جس کا خلاصہ یہ تھا کہ ہاں ہاں! دور ہی رہنامجھ کو چھونا مت ، ہاتھ نہ لگانا آج ہمارے گناہوں کی وجہ سے سارے عالم میں یہ مرض ہوگیاہے اپنےدین کو بچانے کیلئے علم سیکھیں اہل علم سے رابطہ رکھیں دینی کتابوں کامطالعہ کریں اپنے دل کی دنیا سنوارنے کے لئے ذکر دعا تلاوت نماز کا اہتمام کریں اصحاب کہف کا واقعہ قرآن کریم کی تفسیر کھول کر سورہ کہف پڑھ لیں ان لوگوں نے کس اندازے سے اپنے کو اللہ کی معصیت اور نافرمانی سے بچایا غلط عقیدہ اور مذھب سے بر طرف ہوۓ تو تین سونوسال سوتے رہے اللہ تعالی ان کی کروٹیں بدلواتے رھے مگر سب کے سب اتنے دنوں نہ کھانا نہ پینا تاہم سب زندہ رہےان کے ساتھ ایک کتا بھی آگیاتھا جو اپنی ٹانگیں پھیلاۓ بیٹھا رہا اسے اللہ تعالی نے جنت کاپروانہ عطا فرمایا ، تو اگر انسان صالحین کا ساتھ پکڑلے تو اللہ تعالی اسے جنت سے محروم کردیں گے کیا ؟ اللہ کی ذات بڑی غیور اور بڑی رحیم وکریم ہے
پھر اصحاف کہف کا دن لوٹا جس کی تفصیل قرآن کریم اورتفسیر کی کتابوں میں مفصل موجود ہے جب بیدار ہوۓ اور کھانے کی حاجت ہوئ اپنے ایک آدمی کو بھیجا کہ پاکیزہ اور حلال کھانا لیکر آنا اتنے دنوں کے بے کھاۓ پئے رہنے کے باوجود رزق حلال و پاکیزہ ان کا مطلوب تھا
دوستو ! بہت بڑا عذاب پوری دنیا پر آیا آنکھیں کھولو دل میں بیداری پیداکرو آپسی بھائ چارہ پیدا کرو انسانیت کے حقوق پہچانو ! ظلم وبربریت کو چھوڑ دو حلال پاکیزہ مال جمع کرو اور حرام کے پاس نہ پھٹکو -سود ، رشوت ، لوگوں کے حقوق دبالینا مارلینا چھوڑدو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی اور اخوت پیداکرو اسلامی مقامات مسجدوں مدرسوں خانقاہوں قبرستانوں اور تمام مقامات مقدسہ کا تقدس باقی رکھو ان کو آباد رکھو عظمت وعزت رفتہ کو واپس لانے کی فکر اور دعائیں کرو اللہ کی ہرنعمت کی قدر کرو عمر عزیز کو فضول کاموں میں ضائع نہ کروبلا ضرورت ان کی ان کی برائیاں کر کے اپنے اوقات کو ضائع نہ کرو عمر صحت توانائی خدا کی نعمت ہے اس کا حق پہچانو اللہ ہمیں اور آپ سب کو توفیق عطا فر ماۓ آمین
فقیہ النفس شیخ المشائخ حضرت مولانا عبد الرشید صاحب شیخ الحدیث مدرسہ بیت العلوم سراۓ میر اعظم گڑھ یوپی
خلیفہ ومجاز فقیہ الامت عارف باللہ حضرت مفتی محمود الحسن صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق مفتی اعظم دار العلوم دیوبند