شیخ الحدیث مفتی سعید احمد صاحب کے انتقال سے سوگوار ہوا ماحول، ایصال ثواب کا کیا گیا اہتمام
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/روشن گڑھ/ٹانڈہ/باغپت(١٩/مئی ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
استاد الاساتذہ رئیس المحدثین حضرت اقدس مفتی سعید احمد صاحب پالنپوری رحمہ اللہ شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند کے لمبی بیماری کے بعد رحلت فرماجانے سے علمی حلقوں سوگ کی لہر دوڑ گئی، اٰج صبح اچانک شوشل میڈیا پر جب یہ خبر گردش کرنے لگی کہ شیخ الحدیث صاحب کا انتقال ہوگیا ہے تو تمام اہل علم غم رحلت سے بیقرار ہوگئے،
حضرت کے انتقال پر جگہ قراٰن کریم مکمل فرماکر ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا، جن میں سر فہرست جامعہ اصلاح المسلمین بجرول،مدرسہ اسلامیہ ٹانڈہ،مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت، مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ بڑوت، مدرسہ جامع العلوم اشرفیہ باغپت، جامعہ اشرف العلوم شاہ جہاں پور، مدرسہ فیض العلوم امین نگر سرائے، مدرسہ جوہر العلوم کھیکڑہ، مہعد مرشد الامت اسارہ،ودیگر مدارس اسلامیہ شامل ہیں
مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الحدیث صاحب کا انتقال فرما جانا امت مسلمہ کا بہت بڑا خسارہ ہے، اسی طرح مولانا عارف الحق مفتاحی ناظم تعلیمات مدرسہ عربیہ نوریہ بڑوت و امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی نے کہا کہ حضرت مفتی صاحب کا انتقال فرما جانا تمام اہل کے لیے ناقابل تلافی خسںارہ ہے جس کی بھرپائی ہونا بہت ہی مشکل ہے، حضرت مفتی صاحب ہم سب کے لیے بڑے ہی قابل قدر اور گراں قدر شخصیت تھی، خدا ان کی مغفرت فرمائیں اور پسماندگان صبر جمیل عطاء فرمائیں،
اسی طرح تعزیت مسنونہ کرتے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام روشن گڑھ کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ حضرت مفتی سعید احمد صاحب رحمہ اللہ میرے بے حد ہر دلعزیز استاد تھے، حضرت والا اچانک یوں رحلت فرما جانا وہ ہم سب کے لیے بڑے دکھ کا مقام ہے، لاک ڈاون کے باعث حضرت والا کے جنازہ میں بھی شرکت ممکن نہیں ہے، اس لیے میں جناب مولوی محمد قاسم صاحب حضرت مولانا مفتی حسین احمد صاحب اور حضرت والا کی دیگر حقیقی اولاد و روحانی اولاد و متعلقین و منتسبین کے ساتھ انتہائی رنج و غم کے ساتھ تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں ،اور بارگاہ رب العزت سے دعاء گو ہوں کہ خدا ان کی لحد پر اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرمائیں، اور جنت الفردوس اٰپ کا مسکن بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں،