رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
____________
بڑوت/باغپت (١٤/مئی ٢٠٢٠ اٰئی این اے نیوز)لاک ڈاون کے چلتے ہر شخص مشکل حالات سے دوچار ہے خصوصاً غریب پریشان جن کے پاس نہ کھانے کے لیے سامان مہیا ہیں نہ دوائی اور دیگر ضروری اشیاء، اسی کو دیکھتے ہوئے کروناوائرس کی مہاماری کے دور میں دیگر تنظیموں کی طرح ضلع باغپت میں اترپردیش حج ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں،
جیسے گھر گھر راشن کی کٹ تقسیم کرنا،سینیٹائزر کرانا، نقد روپے کی شکل میں مدد، اور بڑوت کوتوالی میں ایک سینیٹائزر گیٹ مشین تیار بھی کی،جو کہ بے حد قابل تعریف ہے، پولیس کا استقبال کرانا،اور روزے داروں کے لیے پھل کی تقسیم کرنا
اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند کی جانب سے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب قومی صدر جمعیت علماء ہند کی ہدایت جمعیت علماء ضلع باغپت کی جانب سے ایک استقبالیہ پروگرام کیا گیا جس کی نظامت ڈاکٹر محمد ناظم صاحب نے فرمائی، جب کہ مجلس کی صدارت مفتی محمد مدثر اعظم صاحب نائب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت نے فرمائی، اس موقع پر حج ویلفیئر سوسائٹی کے خدمت گار ممبران کو توصیفی سند اور ایک ٹرافی دیکر حوصلہ افزائی کی گئی،
حضرت مولانا مفتی محمد مدثر اعظم صاحب نے اپنے خطاب میں کہ حج ویلفیئر سوسائٹی ایک قدیم ٢١/سالہ تاریخ ہے اس تنظیم نے ہمیشہ ملک و ملت کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت خدمات انجام دی ہے،چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو یا خون عطیہ کرنا یا کسی اور انداز سے بیکسوں کا سہارا بننا ہو،اور یہ قابل تعریف اور قابل ستائش قدم ہے، کیوں کہ خدمت سے خدا ملتا ہے اس لیے مزید ان خدمات کو انجام دیتے رہیں،
اس موقع پر جناب اسرار خان صاحب،رضوان ملک، فہیم صاحب ،ندیم صاحب ، گلزار صاحب، مولانا محمد ساجد صاحب، و دیگر اراکین جمعیت علماء و حج ویلفیئر سوسائٹی موجود رہے