اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈھائی سو افراد ارتداد کے شکنجے میں! انس بجنوری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 9 May 2020

ڈھائی سو افراد ارتداد کے شکنجے میں! انس بجنوری

ڈھائی سو افراد ارتداد کے شکنجے میں!

انس بجنوری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
           اب صبر اور بزدلی کا زمانہ گیا،نگاہ اٹھاو اور دیکھو کہ ارتداد کی گھنگھور گھٹائیں سروں پر منڈلارہی ہیں۔۔لگتا ہے اللہ نے ظالموں کا یوم حساب قریب کردیا ہے،جنگ ہوگی اور ضرور ہوگی،کفر کے ایوانوں میں ہوگی اور اپنی ہولناک تباہی کے ساتھ پھیل جائے گی۔۔۔
"آج صوبہ ہریانہ کے 250/مسلم افراد نے اپنے تابناک مستقبل کے لیے اسلام کو خیر آباد کہہ دیا"ہائے افسوس!! مگر ان کی یہ تجارت جس طرح قیامت کے دن ان کے لیے گلے کا پھندا ثابت ہوگی ٹھیک اسی طرح یہ تباہ کن سانحہ امت مسلمہ کے سربراہوں کے ماتھے پر بدنما کلنک بھی ہے۔۔۔
یہ خبر سنتے ہی میرا دل کھول اٹھا،دماغ دہکنے لگا اور زبان سے انگارے نکلنے لگے۔۔
آہ انھوں نے اسلامی لبادہ اتار کر غیرت ایمانی کا سودا کیوں کیا۔۔آباو اجداد کی وراثت پر دھبہ کیوں لگایا اور کیوں اسلام کے صاف دامن پر کالک ملی۔۔۔
تیزی سے وائرل ہونے والی اس مصدقہ خبر کی بناپر آج اسلام شرمسار ہوگیا،امت مسلمہ کا خوابیدہ ضمیر کانپ اٹھا،ہندؤں کے قدم چومنے والوں کی روشن خیال بےضمیری نے اسلام کو شرمسار کردیا۔۔۔۔آج عالم اسلام ماتم کناں ہے! دین اسلام صدیوں سے غیرت صدیقی، حمیت عمری اور جرآت علی کو پکار رہا ہے۔۔!
آہ! بس ایک ہی پکار ہے"ردہ و لاابابکر لھا"۔۔
 تقدیس مشرق کے ثناخواں کہاں ہیں؟حرم کے پاسباں کہاں سوتے ہیں؟
جب سے ہم نے صدائے تکبیر کو ٹھکرایا اغیار ہم پر دلیر ہوگئے،ہم نے وحدت اسلامی کو خیرآباد کہا اغیار ہم کو نگلنے لگے
آج جن سے ہم خوفزدہ ہیں کیا وہ ناقابل شکست طاقت ہے؟ نہیں اور ہرگز نہیں۔۔۔شمع نے دم بھر میں سیکڑوں پروانوں کی جان لے ڈالیں لیکن صرصر کے ایک طمانچے کے سامنے معا بے نور تھی۔۔حق کے سامنے باطل ٹھہر نہیں سکتا یہ قانون فطرت ہے؛مگر آج ہم نے حق سے رخ پھیر لیا اور خود کو غلام بنانے میں عافیت سمجھی۔۔ماضی کی تاریخ میں بھی طاقتوروں نے کمزوروں کو،زیردستوں نے زبردستوں کو امراء نے ناداروں کو یرغمال بنایا لیکن آخر ان کا انجام کیا ہوا؟
مصر کے فرعونوں کی لاشیں،روما کے قیصروں کے ہڈیاں،بابل کے کھنڈرات اور کفار مکہ کا شکست خوردہ لشکر سبھی چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ جیت اہل حق کے لیے ہے۔۔ حق کے لیے قدم برھاو۔۔اہل باطل سے نہ ملو ورنہ انجام ہماری طرح ہوگا۔۔۔
اسلام دشمنی کا جو چولھا دہک رہا ہے،اور دشمن اپنی طاقت کے گھمنڈ میں آج اسلام کو للکار رہے ہیں ۔۔۔اس کا جواب تیار کرنا ہوگا۔۔ہمیں میدان میں آناہی ہوگا۔۔مورخ صبح کی اذان دے چکاہے!!

(انس بجنوری)