اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ رپورٹ:-محمد ارشادالحق مفتاحی پانی پت 19/جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 19 June 2020

خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ رپورٹ:-محمد ارشادالحق مفتاحی پانی پت 19/جون 2020 آئی این اے نیوز

خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
رپورٹ:-محمد ارشادالحق مفتاحی

پانی پت 19/جون 2020 آئی این اے نیوز

نیوز 18کے مشہور ومعروف مسلم مخالف اینکر امیش دیوگن نے کل گذشتہ کھلے عام لائیو چینل پر بیٹھ کر مسلمانوں کے مشہور داعی، صوفی، مبلغ،  امن 
و محبت اور اسلام کے پیامبرسُلطان الہند حضرت خواجہ سیّد محمد معین الدین چشتی اجمیری سلسلۂ چشتیہ کے مشہور بزرگ کے خلاف زبان درازی کرتے کرتے ڈاکو اور لٹیراجیسا الفاظ استعمال کیا ہے،جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں،اوراس بات سے مسلمانوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے،ایسے اینکر پر فوری مقدمہ درج کرکے جیل کی سلاخوں کے حوالہ کیاجائے، یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناب قاری محمد ارشاد رشید صاحب صدر انجمن جماعت عادلہ ھند و ترجمان مجلس احرار اسلام صوبہ ہریانہ اور جناب سرور عالم صاحب نائب صدر مجلس احرار صوبہ ہریانہ نے کہی،نیز انھوں نے کہا کہ ایسے اینکر کو علماء کرام کی تاریخ خصوصا حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ جیسی شخصیت کا مطالعہ کرنا چاہیے، آپ قطب الدین بختیار کاکی ، بابا فرید الدین گنج شکر جیسے عظیم الشان پیرانِ طریقت کے مرشد ہیں۔ غریبوں کی بندہ پروری کرنے کے عوض عوام نے آپ کو غریب نواز کا لقب دیا جو آج بھی زبان زدِ عام ہے
 حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کو بڑی بے شرمی سے "لٹیرا / ڈاکو" قرار دیا ہےجوناقابل برداشت عمل ہے جسے ہرگزنظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اب ملک کے ہرگوشے میں گستاخ اکابرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا ناگزیرہے۔
نیشنل چینلوں پر بیٹھ کر ایسےسرکش اینکر اکثروبیشتر اسلام کوبدنام اور مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں ،میڈیا جس کوچوتھا ستون کا درجہ حاصل ہے،اور اس کا مقصد مظلوموں اور بے سہارا کی آواز بلند کرنا ہے اور مبنی برحقیقت باتوں کو اجاگر کرنا ہے،اور سچائی کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے ،لیکن افسوس آج وہ اپنا مقام ومرتبہ بھول کر اپنے مشن اور مقصد سے ہٹ کر ذات ومذہب کی بنیاد پر فرقہ پرستی کو فروغ دے رہے ہیں،سچائی کو چھپاکر ظالموں کا کھلے عام سہارا بن رہے ہیں ،ان فتنہ انگیز اینکروں کوچینلوں پر صرف اسی غرض سے بٹھایا گیا ہے تاکہ وہ ہرممکن اسلام کوداغدار کریں،اور ہندو مسلم یکجہتی کو ختم کرکےآپس میں نفرت کی بیج بوئیں
ضروری ہے کہ ہم مسلمان اپنے بزرگوں کی عزت سے کھلواڑ کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا مطالبہ کریں
 انہوں نے انجمن جماعت عادلہ ھند کی جانب سے پولیس کپتان ضلع پانی پت کو میمورنڈم بھی پیش کیا،اور جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا
اس موقع پر جناب اٰس محمد رشید خازن انجمن جماعت عادلہ ھند،شاہنواز ایڈوکیٹ وغیرہ موجود رہے