اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیة علماء کی جد و جہد سے نیپال جماعت کے سبھی 28 ساتھی باعزت رہا ہوکر اپنے ملک کو لوٹے رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی باغپت :17/جون 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 17 June 2020

جمعیة علماء کی جد و جہد سے نیپال جماعت کے سبھی 28 ساتھی باعزت رہا ہوکر اپنے ملک کو لوٹے رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی باغپت :17/جون 2020 آئی این اے نیوز

جمعیة علماء کی جد و جہد سے نیپال جماعت کے سبھی 28 ساتھی باعزت رہا ہوکر اپنے ملک کو لوٹے
رپورٹ:-محمد دلشاد قاسمی
باغپت :17/جون 2020 آئی این اے نیوز
ملک و بیرون ملک میں پھیلی کروناوائرس مہاماری کے بعد سے پورے ملک میں جس طرح سے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کو حراساں و پریشان کیا گیا، وہ ظاہر ہے پہلے انہیں کورنٹائن کے نام پر ایک ماہ سے زائد سنسان جگہوں پر قید کیا گیا، اس کے بعد بیرون ملک کے ساتھیوں کو ملک میں غیر قانونی طور سے ٹہھرنے کے الزام میں جیلوں میں ٹھونس دیا گیا، جو تقریباً دو ماہ تک قید کیے گئے، مگر الحمد للہ جگہ جگہ پر جمعیت علماء کے ضلعی ذمہ داران نے کافی مشکلات کے ساتھ اپنے ذمہ داری کو نبھایا،
چنانچہ ضلع باغپت میں موجود تمام جماعتوں کو کورنٹائن کردیا گیا، تو ضلع باغپت میں تین جگہ کورنٹائن سینٹر بنائیں گئے تھے بالینی، باغپت ،بڑوت اول دن سے ہی جمعیت علماء ضلع باغپت کے جنرل سکریٹری حافظ محمد قاسم صدیقی صاحب، اور ان کے ساتھ حاجی محمد شکیل شاہ صاحب،حاجی محمد نجات صاحب، مولانا اسرارالحق صاحب، عبد القیوم محمد زبیر وغیرہ نے کورنٹائن میں موجود ساتھیوں کے لیے کھانے پینے کا بہت ہی شاندار بند و بست کیا،اور ماہ رمضان المبارک میں بھی سحری و افطاری کا مکمل انتظام کرایا،
انہیں احباب نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے جو ملک ہندوستان کی جماعت کے ساتھی تھے، جن میں اٰسام بنگال اور بہار اور اٰس پاس کے اضلاع افراد شامل تھے ان کو عیدالفطر سے پہلے پہلے ان گھر روانہ کرایا،اور گزشتہ کل نیپال کی جماعت کے ساتھیوں کو عدالت سے باعزت رہا کراکر بس کے ذریعہ نیپال بھیج دیا گیا،
حافظ محمد قاسم صاحب، نے میڈیا گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں جو تلیغی جماعت کے ساتھیوں کو پریشانیاں اٰئی ان سب میں بحمداللہ جمعیت علماء ضلع باغپت کے ذمہ داران نے ناظم عمومی حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب، کی ایماء پر اور حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند،اور حضرت مولانا مفتی عباس صاحب صدر جمعیت علماء ضلع باغپت کی رہبری حاصل کرتے ہوئے پوری خدمت انجام دی،اور تمام ملک و بیرون ملک احباب کو جو کورنٹائن کرلیے گئے تھے اور اس کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا تھا کل ان کو باعزت رہا کراکر ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے، رہا ہونے والے احباب جمعیت علماء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے کہا کہ جو اٰپ حضرات نے ہم لوگوں کی اس دکھ بھری گھڑی میں جب لوگ اپنے گھروں سے بھی نہیں نکل پا رہے ہیں اٰپ نے اپنی جانوں پر کھیل کر ہمارے لیے جو جد و جہد کی ہے اس کا صلہ اللہ رب العزت کے سوا کوئی نہیں دے سکتا