اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نماز دین کی اساس بھی ہے اور اساس کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی ۔ ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی 9839538225

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 24 June 2020

نماز دین کی اساس بھی ہے اور اساس کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی ۔ ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی 9839538225

نماز دین کی اساس بھی ہے اور اساس کو مستحکم کرنے کا ذریعہ بھی ۔


ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی 9839538225

عقائد وایمانیات کے استحکام کا اولین مظہر نماز ہے ۔نماز دین اسلام کا مطلوب ہے اور دین کے تمام تقاضوں کی تکمیل کا ذریعہ بھی ہے ۔ جب کوئی فرد یہ اعلان کرتا ہے کہ میں مومن ہوں تو اس کے ایمان کا پہلا ثبوت نماز ہے ۔ ایمان اور اسلام کی راہ مشکلات اور آزمائشوں کی راہ ہے , قربانیاں دینی ہوتی ہیں اور ان مراحل میں ثابت قدم رکھنے کا ذریعہ نماز ہے ۔ اسلام نام ہے اپنے آپ کو اپنے رب کے حوالے کردینے کا ۔اپنی خواہشات ,جذبات اور تمام امور کو اپنے مالک حقیقی کے سپرد کردینے کا ۔اس کا مکمل اعلان نماز ہے ۔ نماز میں بندہ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر مکمل سپردگی کا اظہار کرتا ہے اور مدد کا طالب ہوتا ہے ۔ اپنا دکھ درد بیان کرتا ہے ۔اپنی فریاد پیش کرتا ہے اور اس طرح وہ غموں کے بوجھ سے ہلکا ہو جاتا ہے ۔ اس کو صبر و سکون حاصل ہوتا ہے ۔ خواہ کتنی مصیبتیں ائیں وہ اپنے پالنہار کی شفقت اور سرپرستی و نگرانی میں رہتا ہے ۔
لھذا نماز کو نہایت اطمئنان و سکون سے ادا کرناچاہیے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے  ۔
اگر آپ کو موقع ملے تو تحریک اسلامی کے عظیم مفکر اور عالم مولانا صدرالدین اصلاحی علیہ الرحمہ کی اہم تصنیف  " اساس دین کی تعمیر " کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے ۔
ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی 9839538225