جون پور(آئی این اے نیوز 13/جون 2020) جماعت اسلامی ہند حلقہ اترپردیش مشرق کا اعلی سطح کے وفد نے بھدیٹھی گاؤں ضلع جون پور کا دورہ کیا اور صحیح صورت حال کو سمجھنے کی کوشش کی۔ واضح ہو کہ وہاں 9 جون کی شام گاؤں کے دوفرقوں کے بچوں کے آم توڑنے کے معاملے کو لے کر مارپیٹ ہو گئی تھی جس کو لے کر بات بڑھی اور خونی تصادم تک بات پہنچ گئی ۔ ایک ہی گاؤں کے رہنے والے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہنے والے لوگوں کے درمیان کا معاملہ تھا ۔
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گاؤں کے ذمہ دار سنجیدہ افراد بیٹھ کر معاملہ کا تصفیہ کرلیتے اور بات اس قدر آگے نہ بڑھتی مگر شرپسند عناصر نے ایک جھوپڑی میں آگ لگادی ۔آگ کس نے لگائی ابھی یہ معلوم نہیں ۔ ایک فریق نے ایف آئی آر درج کرائی اور اس بنیاد پر دوسرے فریق کی بڑے پیمانے پر یکطرفہ گرفتاری ہو نے لگی جس سے خوف وہراس پیدا ہوا ۔37 نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا اور بے دردی سے پولیس کے ذریعہ زدوکوب کیا گیا ۔ابھی مزید ان افراد کی تلاش جاری ہے جو نامزد ہیں اور کچھ گمنام ہیں اور اس کی وجہ سے پورے گاؤں کے افراد پولس کی گرفت سے بچ کر قانونی چارہ جوئی کررہے ہیں ۔
دوسرا پہلو یہ ہے کہ دوسرے فریق نے ایف آئی آر درج کرانے کی اپیل کی تو ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے اور صرف ایک ہی بات کہی جارہی ہے کہ لوگوں کو حاضر کیا جاۓ ۔
وفد نے متعدد لوگوں سے بلاتفریق مذہب اور برادری ملاقاتیں کی ۔ لوگوں کی زبانی حالات معلوم کیے ۔ وفد کی راۓ یہ ہے کہ اس موضوع پر سیاست کرنے کے بجاۓ قانونی کارروائی کی جاۓ ,عدل وانصاف کی راہ اختیار کی جاۓ اور اس پورے واقعہ کی اعلی سطحی جانچ کرائی جاۓ بالخصوص اس دوران ایک ویڈیو وایرل ہوا ہے جس میں آگ لگارہے لوگوں کی تصویر اور آواز ہے اس کی جانچ کی جاۓ ۔ اسی طرح ریاستی حکومت کو بلا تفریق مذہب وقوم عدل اور انصاف کی بات کرنی چاہیے اور قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے ۔ اس وفد میں اڈوکیٹ نجم الثاقب خان سکریٹری جماعت اسلامی ہند ،ناظم ضلع جناب عبد اللاہ فاروق ،جلال الدین سرور رکن شوری جماعت اسلامی، ڈاکٹر سکندرعلی اصلاحی , سمیر چوہان پردھان گاؤں بھادوں، ویکاس یادو ، اڈوکیٹ خالد،اڈوکیٹ افتخار اور اچھو بھائ وغیرہ شامل رہے ۔