پتنجلی:’کورونل‘کی تشہیر پر حکومت نےلگائی روک
نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے انفکشن کو صد فیصد ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی پتنجلی آیوروید کی آج لانچ کی گئی دوا’کورونل‘کی تشہیر پر فوری طورپر پابندی عائد کردی ہے۔وزارت آیوش نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ پتنجلی آیوروید سے کورونا انفکشن کو ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی دوا کے بارے میں تفصیلی جانکاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دوا جاری کئے جانے کے لائیسنس سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہے۔اس معاملے کے حل ہونے تک پتنجلی آیوروید پر کورونل سے متعلق کسی بھی تشہیر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔